NationalPosted at: Mar 26 2023 11:17AM پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی، دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔
تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح رہی۔
......... پیٹرول ....... ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ........................ 96.72......... ..... 89.62
ممبئی .................... 106.31. ................ 94.27
چنئی ................ 102.73......... ....................94.33
کولکتہ ....................106.03. .............. 92.76
یواین آئی۔م س