NationalPosted at: Apr 25 2018 11:27PM پروویڈنٹ فنڈ میں باقاعدہ رقم جمع نہ ہونے کی اطلاع ملے گی شیئرہولڈروں کو
نئی دہلی ،25اپریل (یواین آئی)امپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)نے پی ایف کے شیئر ہولڈروں کوباقاعدہ رقم جمع نہ ہونے کی اطلاع فون ،ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ای پی ایف او نے آج یہاں بتایا کہ اس نے اپنے شیئر ہوڈروں کو اپنے کھاتہ میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں باقاعدہ اطلاع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ان شیئرہولڈروں کو بھی اطلاع دی جائیگی جن کے کھاتہ میں باقاعدگی سے پی ایف کی رقم جمع نہیں ہورہی ہے ۔
ای پی ایف او کے مطابق پی ایف میں باقاعدہ رقم جمع نہ ہونے کی اطلاع شیئر ہوڈروں کو فون ،ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ دی جائیگی ۔کھاتہ داروں کو اپنا موبائل فون نمبرای پی ایف او کے پاس جمع کرانا ہوگا ۔
باقاعدہ طورپر پی ایف جمع کرانے والے شیئر ہولڈر اپنے کھاتے کے بارے میں معلومات مسڈ کال یا امنگ ایپ کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں ۔
یواین آئی۔ایف اے