SportsPosted at: Aug 7 2024 11:17PM پھوگاٹ کو نااہل قرار دیئے جانے پر سیاسی حلقوں میں مایوسی، غصہ
نئی دہلی، 07 اگست (یو این آئی) خاتون ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دیئے جانے پر ملک کے سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت مختلف سیاست دانوں نے اس پیش رفت کو تکلیف دہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پھوگاٹ کے ساتھ انصاف ہو گا مسٹر مودی نے کہا، "آج کا جھٹکا تکلیف دہ ہے۔
کاش الفاظ اس مایوسی کے احساس کو ظاہر کر سکتے جس کا میں تجربہ کر رہا ہوں۔
" انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پھوگاٹ پیرس سے مضبوطی سے واپس آئیں گی اور پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔