RegionalPosted at: Jan 31 2018 10:51AM شاہجہاں پور سڑک حادثہ میں پانچ عقیدت مند ہلاک
شاہجہاں پور، 31 جنوری (یو این آئی) اترپردیش میں شاہجہاں پور کے مرزاپور علاقے میں ایک ٹرک نے عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماردی جس سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر دس زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ نگوہی علاقے کے گرگیچا گاؤں سے کل رات عقیدت مندوں کا ایک جتھہ ٹریکٹر ٹرالی سے گنگا اسنان کے لئے ڈھائی گھاٹ میلے جارہا تھا اسی دوران زرین پور کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماردی ۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ٹریکٹر کے پرخچے اڑ گئے۔
اس حادثے میں گرگیچا کے باشندے رام بھجن (55) ان کی بیوی ساوتری (50)، کنیندر پال (55)،پیلی بھیت کے بلسنڈا علاقے کی رام کلی (60) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ڈھکیاکا رہنے والا سونو (15) نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جس میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
اس حادثہ کے اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایات دیں۔
یو این آئی۔ شا پ۔0924