NationalPosted at: Nov 30 2024 6:20PM عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی آئینی حیثیت پر 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت
ملک کے امن اتحاد اور انصاف کی برقراری کے لیئے اس قانون کا باقی رہنا ضروری: مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی، 30 نومبر(یواین آئی) سنبھل سانحہ اور اجمیر درگاہ پر ہندوؤں کے دعوے کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے تعلق سے داخل پٹیشن پر 4 دسمبر یعنی بدھ کے روز سپریم کورٹ آف انڈیا سماعت کریگی۔
یہ اطلاع جمعیۃ کی پریس کے لیے جاری ایک ریلیز میں دی گئی چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کی سربراہی والی دو رکنی بینچ اس مقدمہ کی سماعت کریگی جس پر پورے ملک کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہے۔
سنبھل سانحہ کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے اس اہم مقدمہ پر فوری سماعت کئے جانے کی گذارش کی تھی جسے چیف جسٹس آف انڈیا نے منظور کرتے ہوئے 4 دسمبر کو مقدمہ کی سماعت کئے جانے کا حکم جاری کیا ۔