image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:30 Hrs(IST)
Regional

طیارہ حادثہ: 18لوگوں کی موت کی تصدیق

طیارہ حادثہ: 18لوگوں کی موت کی تصدیق

کوزی کوڈ،8اگست (یو این آئی) کیرالہ میں کوزی کوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر طیارہ کے پھسلنے سے ہوئے حادثہ میں 18لوگوں کی موت اور کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی سنیچر کو تصدیق کی گئی اور اس درمیان کئی لیڈروں اور سینئر حکام نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔
سنیچر کی رات تقریباً سات بجکر 40منٹ پر کوزی کوڈ ہوائی اڈہ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رنوے پر پھسل کر تقریباً 120گہری کھائی میں گر گیا تھا۔ اس حادثہ میں پائلٹ سمیت 18لوگ مارے گئے اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 23مسافروں کی حالت ابھی سنگین بنی ہوئی ہے۔
اس درمیان شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے طیارہ حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے گھر والوں کو دس دس لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا سنیچر کوا علان کیا۔
مسٹر پوری نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ سنگین طورپر زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ معمولی طورپر زخمی لوگوں کو پچاس پچاس ہزار کی مدد دی جائے گی۔
انہوں نے آج جائے وقوع کا دورہ کیا اور لوگوں سے حادثہ سے متعلق کسی طرح کی قیاس آرائی نہیں کرنے اور ڈائرکٹوریٹ جنرل سول ایوایشن کی جانچ مکمل ہونے کا انتظار کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہاکہ جانچ سے ہونے والے انکشافات ہمارے لئے کمیوں کو دور کرنے والے سبق ہوں گے۔ وزیر نے طیارہ حادثہ میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بچاو کام میں شامل رضاکاروں اور حکام کا شکریہ ادا کیا۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2150

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image