NationalPosted at: Nov 14 2017 3:47PM وزیر اعظم نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر ذیا بیطس کے مرض سے بچاؤ کے لئےصحت مندطرز زندگی اختیار کرنے پر زور دیا
نئی دہلی،14نومبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ کے لئے صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا :’’آج عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر آئیے ہم سب صحت مندطرز زندگی اختیار کرنے کاعہد کریں تاکہ ذیابیطس کے مرض پر قابو پایا جاسکے۔ میں نے پچھلے ماہ من کی بات میں بھی نوجوانوں میں پھیلتے ذیابیطس کے مرض پر اظہار خیال کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف