NationalPosted at: Jul 17 2017 12:45PM مانسون اجلاس سے نئی امیدیں وابستہ: وزیر اعظم
نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ملک کیلئے نئی امیدیں جگائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’آج مانسون اجلا س شروع ہو رہا ہے جس طرح مانسون امیدیں لاتا ہے، یہ اجلاس بھی امیدوں کی روشنی لائے گا‘۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ جی ایس ٹی نے دکھا دیا ہے کہ اگر تمام پارٹیاں ساتھ ہوں اور ملک کیلئے کام کریں تو بہت کچھ اچھا ہوسکتا ہے۔ ایک دیگر ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’جی ایس ٹی کا جذبہ مل کر آگے بڑھنے کی علامت ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس اجلاس میں بھی یہی جی ایس ٹی جذبہ کا اثر رہے گا۔‘ مسٹر مودی صدارتی انتخاب میں سب سے پہلے ووٹ کرنے والوں میں شامل تھے۔ یو این آئی۔ ش و