RegionalPosted at: Sep 11 2019 5:04PM مودی نے یوگی کی تعریف کی
متھرا: 11 ستمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صفائی اور طبی خدمات کے تئیں سنجیدگی کے لئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جم کر تعریف کی۔
مسٹر مودی نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ وزیرر اعلی صحت اور صفائی کے حوالے سے کافی فکر سنجیدہ ہیں انہوں نے ریاست کے کچھ اضلاع میں پھیلے دماغ بخار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ پارلیمنٹ کے ہر سیشن کے دوران بچوں کی اس بیماری سے ہونے والی اموات کی دردناک کہانی سناتے تھے۔ ہزاروں بچے اس بیماری سے مرتے رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ گذشتہ 30۔40 سال سے دماغی بخار کے مسائل کے حوالے سے جدوجہد کررہے تھے۔ گندگی کی وجہ سے بیماری پھیلتی ہے جس سے اب قابو حاصل کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل یوگی آدتیہ انتھ نے کہا کہ رواں سال میں اس بیماری سے کچھ سالوں کے مقابلے میں کافی کم بچے متأثر ہوئے ہیں اور ان میں سے 22 کی ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے گذشتہ تین چار سالوں کے دوران اس بیمار میں آئی کمی کے اعدادوشمار بھی پیش کئے۔
یواین آئی۔ولی