image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 13:16 Hrs(IST)
National

طنزومزاح کے ممتاز شاعر زبیرالحسن غافل کا انتقال، مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا اظہار رنج وغم

طنزومزاح کے ممتاز شاعر زبیرالحسن غافل کا انتقال، مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا اظہار رنج وغم

نئی دہلی/ ارریہ، 27جنوری (یو این آئی)طنز و مزاح کے ممتاز شاعر اور سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج زبیر الحسن غافل کل گزشتہ رات پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 77سال تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے ایک بیٹی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کملداہا میں اداکی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دودن قبل طبیعت بگڑی تو پورنیہ کے اسپتال میں داخل کرائے گئے اور پرسوں رات طبیعت زیادہ بگڑی تو کل صبح پٹنہ کے پارس ہوسپٹل میں بھرتی کیا گیا اور شام 7.30 بجے مالکِ حقیقی سے جاملے۔وہ طویل عرصہ سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کے گردے کی پیوندکاری بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ بہتر محسوس کرنے لگے تھے ادبی وشاعری کی محفل میں حصہ لیتے تھے۔
مسٹر زبیر الحسن غافل طنز و مزاح کے مشہور شاعر تھے اور سیمانچل میں اپنی شناخت رکھتے تھے۔ ان کی شاعری پر البم بھی تیار کیا گیا تھا۔ وہ انتہائی مشفق، علاقے کے لوگوں کی خیرو خبر رکھتے تھے۔ ان کی پیدائش 7جنوری 1944میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1966میں پورنیہ کالج سے بی ایس سی اور پٹنہ یونیورسٹی سے 1968میں ایل بی بی کیا تھا اور اپنے آبائی شہر ارریہ میں 1969میں وکالت شروع کی تھی۔ اس کے بعد وہ جج منتخب کئے گئے اور مختلف مقامات پر انہوں نے اپنی خدمات پیش کی تھی۔ 2004میں ریٹائرمنٹ کے بعد لوک عدالت کے جج بھی رہے اور وہ اپنے فیصلے کے لئے جانے جاتے تھے۔
ان کے تین بیٹوں میں سے ایک جوائنٹ انکم ٹیکس کمشنر اسلم حسن (آئی آر ایس) ہیں جو خود بھی شاعر ہیں اور کوی سمیلین اور ادبی محفلوں کی رونق بڑھاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے 2012میں اپنے والد زبیر الحسن غافل کی رہنمائی میں اپنے آبائی گاؤں میں آل انڈیا مشاعرہ کروایا جو کافی مقبول ہوا تھا اور مشاعرہ بارش کے باوجود صبح تک چلا تھا جس میں ملک بھر کے شعراء و شاعرات نے شرکت کی تھی۔
ا ن انتقال پر علمی وادبی دنیاکے سرکردہ شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بہار اردو اکیڈمی کے سابق سکریٹری اور سابق بیوروکریٹ مشتاق احمد نوری نے ان کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ دیرینہ مشفق اور ہمدردسے محروم ہوگئے ان کے ساتھ دوستانہ مراسم تھے۔ انہوں نے کہاکہ زبیر بھائی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے طنزومزاح کے اچھے شاعر تھے سنجیدہ شاعری بھی کرتے تھے ان کا شعری مجموعہ ’اجنبی شہر‘شائع ہوچکا تھا جس کا پیش لفظ جناب رضانقوی واہی نے تحریر فرمایا تھا۔ اس کا اجرا بہار اردو اکادمی کے ہال میں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ بہار اردو اکادمی پٹنہ کی جانب سے میرے سکریٹری شپ کے دور میں انہیں مجموعی خدمات کے لئے ایوارڈ دیا گیا تھا اور اکادمی آپ تک کے پروگرام کے تحت ارریہ میں ان کی پذیرائی بھی کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ وہ بے حد منکسرالمزاج تھے اور اپنے خلوص کا مظاہرہ بھی کرتے رہتے تھے۔اکثر و بیشتر ارریہ میں انکی رہائش گاہ میں ادبی محفل منعقد کی جاتی تھی جس میں مجھے بھی شریک ہونے کا موقع ملا کئی بار انہوں اس حقیر کے اعزاز میں بھی محفل سجائی۔ ان کے ابا ظہورالحسن کے ساتھ بھی مجھے مشاعرہ پڑھنے کا اتفاق ہوا اور ان کے صاحب زادے اسلم حسن بھی اچھے شاعر ہیں اور پٹنہ میں اکسائز کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے انتقال سے ارریہ کے ایک زرریں ادبی دورہ کا خاتمہ ہوگیا۔
مشہور نقاد اور صاحب طرز ادیب حقانی القاسمی نے انتہائی رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے زبیر الحسن غافل کے انتقال کوسیمانچل کا ایک عظیم خسارہ قرار دیا۔ وہ بہت ہی مشفق اور چھوٹوں کاخیال رکھنے والے تھے۔ وہ اپنے شناسا کی خیریت دریافت کرتے تھے۔ان کا شعری مجموعہ ’اجنبی شہر‘ ان کے طنز و مزاح کا عمدہ نمونہ ہے۔ ان کی شاعری اور اپنی ظرافت سے وہ بھی کہہ جاتے تھے جو عام طور نہیں کہہ سکتے تھے۔ انہوں نے طنزو مزاح کانشانہ اپنے پیشے کے ساتھ سسٹم کوبھی نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ رواداری اور غمگساری کے امین تھے۔ ان کے انتقال سے بہار ہی نہیں ملک میں طنزو مزاح کے باب میں ایک زبردست خلا پیدا ہوگیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان : فوجی  کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان : فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاررائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

چین نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کے لیے نئے شراکت داروں کا اعلان کیا

24 Apr 2024 | 1:00 PM

ووہان، 24 اپریل (یو این آئی) چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) نے بدھ کو اعلان کیا کہ بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کی تعمیر اور آپریشن میں ایک ملک اور دو بین الاقوامی تنظیموں سمیت مزید شراکت دار حصہ لیں گے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

24 Apr 2024 | 1:14 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image