InternationalPosted at: Jan 14 2020 7:02PM پاکستان مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 61افراد ہلاک
اسلام آباد،14جنوری(یواین آئی)پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے)میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے منگل کو 61افراد کی موت ہوگئی اور درجنوں افراد پھسے ہوئے ہیں۔
پی او کے کے قدرتی آفات کےایک انتطامیہ افسر احمد رضا قادری نے بتایا کہ نیلم وادی علاقے میں 57لوگوں کی موت ہوگئی،وہیں راول کوٹ اور کوٹلی علاقے میں چار لوگ ہلاک ہوگئے۔
قادری نے کہا،’’میں نیلم وادی کے متاثرہ علاقوں کے راستے پر ہوں اور سڑک پر چاروں طرف برفباری دیکھ رہا ہوں۔اس نے نہ صرف رہائشی کالونیوں پر قہر برپا ہے،بلکہ اہم راستے کو بھی بلاک کردیا ہے،جس سے بچاؤ ٹیم کےلئے پھسے لوگوں کوراحت خدمات مہیا کرانا مشکل ہوگیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔