image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:47 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی کو ہرانے میں اگر ناکام ہوئے تو پکوڑے بیچنے پڑیں گے: اکھلیش

بی جے پی کو ہرانے میں اگر ناکام ہوئے تو پکوڑے بیچنے پڑیں گے: اکھلیش

اٹاوہ،14 ستمبر(یو این آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ملک کے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے میں اگر ناکام ہوئے تو سب کو پکوڑے بیچنے پر مجبور ہونا پڑسکتا ہے۔
سماجی انصاف و جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ سائیکل ریلی کے موقع پر جمعہ کو سیفئی پنڈال میں منعقد ایک ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا ’’ 2019 ہمارے آپ کے لئے اچھا ہے لیکن اس پارلیمانی انتخاب میں ہم آپ کامیاب نہیں ہوئے تو ایک نالی اورکڑھائی ڈھونڈھ لیناجس پر پکوڑے بنانے کا کام ملکر کریں گے کیونکہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ نالی سے گیس نکلتی ہے جو لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔
سائیکل یاترا کو کامیاب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سے شروع ہوئی یہ یاترا اب رکنے والی نہیں ہے یہ یاترا دہلی تک جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف ملک کی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہی ہے بلکہ اس کو ختم کرنے کے در پے ہے اس لئے ہماری یہ یاترا جمہوریت کو بچانے کی یاترا ہے۔
سماجوادی سربراہ نے کہا کہ اگر بی جے پی کی حکومت دوباہ اقتدار میں آئی گی تو بی جے پی کے لوگ جمہوریت کو ہی ختم کردیں گے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں جب ایس پی ترقی کی بات کر رہی تھی تو اس وقت بی جے پی کے لوگ عوام کو بہکا رہے تھے اور اس میں وہ کامیاب ہو گئے لیکن اگلی بار وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ عوام اب بی جے پی کو جان چکے ہیں بی جے پی عوام سے لگاتار جھوٹ بول رہی ہے۔
اکھلیش نے کہا’’ ہمیں خوشی ہے کہ لوگ غازی پور سے چل کریہاں آئے ہیں۔ لوگ آگرہ۔لکھنوء ایکسپریس وے کے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ سڑک ہو تو ایسی، غازی پور بلیا تک کی جو سڑکیں ادھوری رہ گئی ہیں اسے آنے والے وقت میں سماج وادی لوگ ہی بنانے کا کام کریں گے۔
جاری۔۔یو این آئی۔ولی

خاص خبریں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 3:41 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image