OthersPosted at: Jan 27 2021 7:01PM سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ۔ابھی اپولو اسپتال میں ہی رہیں گے
کلکتہ 27 جنوری(یواین آئی)بی سی سی آئی کے چیئرمین و سابق کپتان سوربھ گنگولی کو ایک بار پھر سینے میں درد کی شکایت کے بعد اپولو میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ابتدائی جانچ سے انکشاف ہوا کہ وہ دل کے دورے کے شکار ہوئے ہیں اپولوکے ڈاکٹرو ں کے مطابق انہیں آج سارا دن ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ جمعرات کو اس کا انجیوگرام ہوگا جس کے بعد تھراپی شروع کی جائے گی۔ کیتھ لیب میں گنگولی کے علاج کے لئے تین ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس میں آفتاب خان ، ستارشی باسو اور ڈاکٹر سروج منڈل شامل ہیں۔ گنگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے بتایا ہے کہ منگل کو سوربھ کے سینے میں درد تھا۔ بدھ کی سہ پہر میں تکلیف بڑھ گئی تھی ، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ اس سے قبل 2 جنوری کو بھی انہیں ہلکا دورہ پڑا تھا۔
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس وقت ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ مزید جاچن کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ 2 جنوری کو بھی دل کا معمولی دورہ پڑا تھا ۔اس کے بعدانہیں ووڈ لینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ان کے تین شریانوں میں بلاکیج تھی۔ ایک دمنی کو 90نے مسدود کردیا تھا جس میں داغ لگا ہوا تھا۔ کچھ دن علاج کے بعد وہ صحتیاب ہوگئے ، جس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔ لیکن ایک بار پھر دل کا معمولی دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کے مداحوں میں مایوسی ہے ۔
یواین آئی۔نور