OthersPosted at: May 20 2024 7:17PM ترنمول کانگریس انڈیا اتحاد کی قیادت میں حکومت سازی میں اہم کردار ادا کرے گی: ممتا بنرجی

کلکتہ20مئی (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا کہ ترنمول کانگریس کو زیادہ سے زیادہ نشستیں اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ مرکز میں حکومت بنانے پر اپوزیشن انڈیا بلاک کی مکمل مدد کر سکے ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی گارنٹی کوئی یقینی نہیں ہے۔ترنمول کانگریس جو گارنٹی دیتی ہے اس کو پورا کردیتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ دہلی کیلئے وہ ووٹ ہے ۔آپ ہمیں زیادہ سے زیادہ سیٹ دلائیں تاکہ ہم انڈیا اتحاد کی حکومت میں اہم رول ادا کرسکیں گے۔ممتابنرجی نے اپنے الزام کو دہرایا کہ بی جے پی نے سندیش کھالی میں سازش کی ہے۔خواتین کے ساتھ دھوکہ دے کر ترنمول کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
2007 میں سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں محاذ کی حکومت کے خلاف نندی گرام میں حصول اراضی کے تحریک کو یاد کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ وہ اس وقت کے گورنر گوپال کرشن گاندھی کی راست بازی اور مدد کے لیے ان کی ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔وہ (گاندھی) ایک بہت ہی شاندار شخص تھے۔ لیکن میں موجودہ گورنر کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔
بنرجی نے سی پی آئی (ایم) پر الزام لگایا کہ غیر مقسم مدنی پور میں بڑے پیمانے پر لوگوں پرظلم کیا گیا ہے۔ممتا بنرجی نے گھتال سے پارٹی کے امیدوار دیپک ادھیکاری (بنگلہ اداکار دیو ) کو جتانے کی اپیل کی ۔یواین آئی۔نور