image
Friday, Mar 29 2024 | Time 11:36 Hrs(IST)
Others

سابق کانگریسی لیڈر ششمیتا دیو راجیہ سبھا کےلئے نامزد

سابق کانگریسی لیڈر ششمیتا دیو راجیہ سبھا کےلئے نامزد

کلکتہ 14ستمبر (یواین آئی) کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں آنے آسام کی مشہور خاتون ششمیتا دیو کو ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کےلئے نامزد کیا ہے ۔
ششمیتا دیو کے ترنمول کانگریس میں شمولیت کے بعد انہیں تری پورہ کا چارج دیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس انہیں راجیہ سبھا بھیج کر ان کے قد اور تجربہ سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔4 اکتوبر کو ملک بھر کی پانچ ریاستوں میں راجیہ سبھا کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس کی ایک نشست مغربی بنگال سے ہے۔ مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کی ایک نشست مانس بھوئیان رکن اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ ترنمول کانگریس نے سشمیتا دیو کو اس کےلئےنامزد کیا ہے۔ مغربی بنگال کے علاوہ آسام ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
ترنمول کانگریس نےنے ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ وہ سشمیتا دیو کو راجیہ سبھا کےلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ممتا بنرجی کا وژن خواتین کو بااختیار بنانا اور سیاست میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے ، جس سے ہمارے معاشرے کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
راجیہ سبھا کےلئےنامزد ہونے کے بعد سشمیتا دیو نے کہا کہ میں ممتا بنرجی اور ابھیشک بنرجی کا شکر گزار ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ میں اس اعزاز کا مستحق ہوں یا نہیں ، لیکن میں اپنی ٹیم کے وژن کو آگے لے جانے کے لیے تیار ہوں۔
ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے دو اہم وجوہات کی بنا پر سشمیتا دیو کو راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس خاتون سیل کی سابق صدر سشمیتا کے تجربے کو پارلیمانی سیاست کے ساتھ ساتھ تنظیم میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ سشمیتا فی الحال تریپورہ میں ترنمول کانگریس کی تنظیموں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ سشمیتا کے والد سنتوش موہن دیو تریپورہ سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ سشمیتا دیو تریپورہ کواچھی طرح سے جانتی ہیں۔ تریپورہ کے لوگ بھی اس کے بارے میں مختلف جذبات رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ممتا بنرجی نے تریپورہ میں سشمیتا کو خصوصی ذمہ داری دی ہے۔ ترنمول سشمیتا کو پورے شمال مشرقی ہندوستان میں اپنی تنظیم بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول ذرائع نے بتایا کہ سشمیتا کو خواتین ووٹروں کے دل جیتنے کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جا رہا ہے۔
اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو اکثریت حاصل ہے اس لئے ان کی جیت یقینی ہے مگر سوال یہ ہے کہ بی جے پی یہاں امیدوار دیتی ہے یا نہیں ۔یا وہ جواہر سرکار کی طر ح بلامقابلہ منتخب ہوں گی۔یواین آئی۔نور

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image