image
Wednesday, Jun 19 2024 | Time 04:34 Hrs(IST)
National

تحقیقاتی ایجنسیوں کے دباؤ میں مالیوال نے جھوٹے الزامات لگائے: آپ

تحقیقاتی ایجنسیوں کے دباؤ میں مالیوال نے جھوٹے الزامات لگائے: آپ

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ ) نے رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے دباؤ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل اسسٹنٹ بیبھو کمار کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں، جو ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔
آپ لیڈر اور دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا “وزیر اعلی کی رہائش گاہ سے ویڈیو نے واضح کر دیا ہے کہ محترمہ مالیوال کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ویڈیو میں وہ صوفے پر آرام سے بیٹھی ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دے رہی ہے اور بیبھو کمار کے لیےنازیبا الفاظ کا استعمال کر رہی ہے۔‘‘
محترمہ آتشی نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے گیٹ کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج آیا ہے جس میں محترمہ مالیوال کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا، اس کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے لیکن وہ تیزی سے گیٹ سے باہر نکل رہی ہیں۔ اس فوٹیج کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ وہ لنگڑا کر چل رہی ہے۔
آپ لیڈر نے کہا کہ محترمہ مالیوال کے جھوٹے الزامات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہے جو مسٹر کیجریوال کے خلاف رچی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کام کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ ایجنسیوں کے ذریعے لیڈروں کو بلیک میل کرنا اور انہیں بی جے پی میں شامل کرنا ہے۔ سواتی مالیوال کے معاملے میں بھی ایسا ہی لگتا ہے کیونکہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی طرف سے ایک کیس چل رہا ہے۔ ان کے خلاف دہلی ویمن کمیشن میں غیر قانونی بھرتی کا معاملہ چل رہا ہے جس میں سزا طے ہونا باقی ہے۔ اسی کیس کو بنیاد بناکر محترمہ مالیوال پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
آپ لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا ’’جب کوئی خاتون اس طرح کے الزامات لگاتی ہے، تو ایسا لگتا ہے کہ اس کی باتوں میں سچائی ہوگی۔ سواتی مالیوال کے معاملے میں بھی ہمیں ایسا ہی لگا تھا، لیکن گزشتہ روز جب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے ڈرائنگ روم کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو اس میں کچھ الگ ہی نظر آرہا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں محترمہ مالیوال دہلی پولیس کے افسران کو ہی دھمکیاں دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ایسا کچھ نظر نہیں آتا جس میں وہ حملہ اور کپڑے پھاڑنے کا الزام لگا رہی ہے۔ وہ توآرام سے بیٹھی ہوئی ہیں۔
آپ لیڈر نے کہا “اے سی بی نے مالیوال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہواہے اور فیصلہ آنا باقی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی سواتی مالیوال سے رابطے میں ہیں۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی جیت کے بعد وارانسی میں ،کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری

مودی جیت کے بعد وارانسی میں ،کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری

وارانسی:18جون(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو وارانسی میں ایک اسٹیج سے وزیر اعظم کسان سمان ندھی اسکیم کی 17ویں قسط جاری کیا اور کسانوں کی بھلائی کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نیٹ پر این ٹی اے، مرکز سے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے قبول کرکے  مناسب کارروائی کریں

سپریم کورٹ نے نیٹ پر این ٹی اے، مرکز سے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے قبول کرکے مناسب کارروائی کریں

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات سے گھرے نیٹ یو جی 2024 کو منسوخ کرکے پھر سے کرائے جانے کے مانگ والی ایک عرضی پر منگل کو مرکزی حکومت اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے کہا کہ خواہ کسی بھی طرف سے 0.001 فیصد بھی لاپرواہی ہو، اسے قبول کریں اور طلبہ میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے مناسب وقت پر مناسب کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے سے پوری طرح نمٹا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

(سرخی میں لفظ کی تبدیلی کے ساتھ)
وارانسی:18جون(یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کو حالیہ انتخابات میں عوام کے ذریعہ دئیے گئے مینڈیٹ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی  پیپر لیک معاملے پر مودی کی خاموشی حیران کن :  راہل

این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے پر مودی کی خاموشی حیران کن : راہل

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی  یو جی 2024 کے پیپر لیک ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 24 لاکھ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے اور مسٹر مودی اس پر حیران کن خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا "نریندر مودی ہمیشہ کی طرح نیٹ کے امتحان میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

...مزید دیکھیں
مصرمیں مختلف مقامات پر لوگوں نے یوگا کیا

مصرمیں مختلف مقامات پر لوگوں نے یوگا کیا

قاہرہ، 18 جون (یواین آئی) مصر میں بھی یوگا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
حج 2024  مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

حج 2024 مکمل : ہندوستانی حُجاج نے بخیر و عافیت اور سکون و اطمینان سے فریضہ حج ادا کیا

مکہ منورہ / نئی دہلی،18 جون (یواین آئی) دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کا حج 2024 انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
ریلوے حادثہ جی ایف سی جے کنٹینر گڈز ٹرین کے لوکو پائلٹ کی غفلت سے پیش آیا: ریلوے

ریلوے حادثہ جی ایف سی جے کنٹینر گڈز ٹرین کے لوکو پائلٹ کی غفلت سے پیش آیا: ریلوے

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) جی ایف سی جے کنٹینر گڈز ٹرین کے لوکو پائلٹ نے مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے رانی ڈنگا میں سگنل عبور کرتے وقت ٹرینوں کے لیے مقرر کردہ رفتار کے اصولوں پر عمل نہیں کیا، جس کی وجہ سے ٹرین حادثہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں

غازی پور:باندرا ایکسپریس سے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار

17 Jun 2024 | 6:01 PM

اٹاوہ:17جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اک دل علاقے میں غازی پور باندرا ایکسپریس سے ٹرانجٹ ریمانڈ پر لے جائے جارہے تین جعل ساز پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔

image