NationalPosted at: Feb 29 2020 2:41PM دہلی حکومت کو بغاوت سے متعلق قانون کی سمجھ نہیں:چدمبرم
نئی دہلی،29فروری(یواین آئی)کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور نو دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کےلئے ہفتے کو دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط طریقے سے سمجھنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔
مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کرکے کہا،’’میں مبینہ جرائم کے لئے کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124اے اور 120بی کے تحت مقدمہ چلانےکےلئے دی گئی منظوری سے اتفاق نہیں کرتا۔دہلی حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط انداز سے سمجھنے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔‘‘
واضح رہے کہ دہلی حکومت نے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو کنیہا کنہیا کمار اور نو دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کے چار سال پرانے معاملے میں مقدمہ چلانے کےلئے جمعہ کو منظوری دے دی ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔