image
Friday, Oct 7 2022 | Time 10:38 Hrs(IST)
National

کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے نئے صدر کے انتخاب کے پروگرام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کانگریس کے الیکشن انچارج مدھوسودن مستری نے بتایا کہ پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور 24 سے 30 ستمبر تک کسی بھی دن صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو کی جائے گی اور جن امیدواروں کے نام درست پائے جائیں گے ان کی فہرست بھی اسی دن کی شام تک جاری کر دی جائے گی۔ امیدوار 8 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن انچارج نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 اکتوبر کو شام 5 بجے کے بعد شائع کی جائے گی اور پھر 17 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صدر کے عہدہ کے لیے تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں 19 اکتوبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت

ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت

کوئٹو، 7 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) ایکواڈور کی ایک جیل میں جھڑپ میں کم از کم پانچ قیدی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے: مودی

منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے: مودی

نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عہدیداروں سے مہاتما گاندھی نیشنل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کو زیادہ موثر انداز میں نافذ کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کرتا ہے: برلا

ہندوستان ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کرتا ہے: برلا

کیمپ جکارتہ، 06 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم کی حمایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی طلباء کے لئے ویزا کے عمل کو تیز کیا جائے: جے شنکر

ہندوستانی طلباء کے لئے ویزا کے عمل کو تیز کیا جائے: جے شنکر

آکلینڈ، 6 اکتوبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانییا مہوتا سے ملاقات کی کہ وہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی مسٹر جے شنکر نے ٹویٹر پر ہونے والی گفتگو کو گرمجوشی سے بھرپور اور مفید بتاتے ہوئے کہا ’’ انہوں نے کووڈ سے متاثرہ ہندوستانی طلباء کا مسئلہ اٹھایا انہوں نے نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے جلد ویزے کے عمل کی اپیل کی ‘‘۔

...مزید دیکھیں
میری اہلیہ مجھے اتنا نہیں ڈانٹتی جتنا ایل جی صاحب مجھے ڈانتے ہیں: کیجریوال

میری اہلیہ مجھے اتنا نہیں ڈانٹتی جتنا ایل جی صاحب مجھے ڈانتے ہیں: کیجریوال

نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ بھی انہیں اتنا نہیں ڈانٹتی جتنا لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ ڈانٹتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے نو رنز سے کامیابی حاصل کی

سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے نو رنز سے کامیابی حاصل کی

لکھنؤ، 06 اکتوبر (یو این آئی) سنجو سیمسن (86 ناٹ آؤٹ) اور شریاس ایر (50) کی نصف سنچریوں کے باوجود جنوبی افریقہ نے جمعرات کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں ہندوستان کو نو رنز سے شکست دے دی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے 27 سالوں میں گجرات میں صرف 73 اسکولوں کو درست کیا: سسودیا

بی جے پی نے 27 سالوں میں گجرات میں صرف 73 اسکولوں کو درست کیا: سسودیا

نئی دہلی، 06 اکتوبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات میں 27 سالوں سے اقتدار میں رہتے ہوئے وہاں صرف 73 سرکاری اسکولوں کی مرمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں

شہنشاہ مکالمات، ’ راج کمار ‘بالی ووڈ کے تنہا راجکمار تھے

07 Oct 2022 | 7:50 AM

(8 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر)نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے بھی انہیں ’راجکمار‘کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شہشاہ کل بھوش پنڈت عرف راج کمار ۔

image