NationalPosted at: Jan 24 2021 8:24PM کسانوں کے حقوق چھیننے کے لئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی: راہل-پرینکا
نئی دہلی ، 24 جنوری (یواین آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کا حق چھین کر اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے اس لئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ جو حکومت چینی فوجوں کو سرحد پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے سے روکنا چاہئے تھی وہ اپنے حق کی مانگ کے لئے آرہے کسانوں کو روکنے کے لئے دہلی کی سرحدوں پر ناکہ بندی کررہی ہے۔
مسٹرراہل گاندھی نے کہا کہ"حکومت کا کام تھا چین کو سرحد پر روکنا، نہ کہ ستیہ گرہ کررہے کسانوں کو دہلی کے بارڈر پر روکنا۔مودی حکومت - نااہل اور متکبر۔‘‘
محترمہ پرینکا وڈرا نے کہا کہ "بی جے پی اپنے ارب پتی دوستوں کے لئے سرخ قالین بچھاکر ملک کی ساری دولت ان کے حوالے کررہی ہے لیکن کسان اپنا حق مانگنے دہلی آنا چاہتے ہیں تو ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ ‘‘
یواین آئی۔ ظ ا