NationalPosted at: Jul 22 2017 10:27PM نتیش اور راہل نے مہاگٹھ بندھن اور اپوزیشن اتحاد پر بات چیت کی
نئی دہلی، 22جولائی (یو این آئی) بہار میں مہاگٹھ بندھن میں جاری کشیدگی کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائٹیڈ کے صدر نتیش کمار آج یہاں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور اتحاد اور اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں کی بات چیت کی کوئی باضابطہ تفصیل نہیں مل سکی ہے لیکن ذرائع کے مطابق انہوں نے مہاگٹھ بندھن اور اپوزیشن اتحاد اور صدر اور نائب صدر کے الیکشن کے سلسلے میں بات چیت کی۔ اس دوران کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن وقت کی ضرورت ہے او رمسٹ رکمار اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور کانگریس سبھی چاہتے ہیں کہ یہ اتحاد برقرار رہے اور برقرار رہے گا۔ سیاسی لحاظ سے ان دونوں پروگراموں کو اہم سمجھا جارہا ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا نام بے نامی جائیداد معاملے میں آنے کے بعد مہاگٹھ بندھن کی حلیف جماعتیں راشٹریہ جنتا دل اور جنتاد ل یو کے درمیان ٹکراو کی نوبت پیدا ہوگئی ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان اس معاملے پر بیان بازی بھی ہوئی یہ جس سے ایک مرتبہ ایسا لگا کہ گٹھ بندھن ٹوٹ سکتا ہے۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے معاملہ رفع دفع کروانا پڑا تھا اور انہوں نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور مسٹر کمار سے فون پر بات کی تھی۔ جنتادل یو کے نائب صدر کے عہدہ کے امیدوار کے لئے اپوزیشن کے ساتھ آنے کے بعد مسٹر راہل گاندھی نے مسٹر کمار کا شکریہ ادا کیا تھا اور دہلی آنے پر بات چیت کرنے کی دعوت دی تھی۔ مسٹر نتیش کمار صدر پرنب مکھرجی کے اعزاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دئے جانے والے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔ یو این آئی ج ا