ElectionPosted at: Dec 13 2018 1:22PM پارٹی اراکین کی میٹنگ میں لیڈر کے نام کا اعلان آج ہو سکتا ہے
بھوپال، 13 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی اہم میٹنگ آج چار بجے یہاں دوبارہ ہو گی جس میں قانون سازپارٹی کے لیڈر کا اعلان ہو سکتا ہے۔ امکان ہے کہ اس دوران نئے وزیر اعلی اور دیگر وزیر کل یہاں حلف لے سکتے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کل یہاں پارٹی اراکین کی میٹنگ کے بعد مرکزی سپروائزر اے کے انٹونی دہلی روانہ ہو گئے تھے، جنہوں نے اجلاس کی تفصیلات کانگریس صدر راہل گاندھی کے سامنے پیش کیں۔ کل کی میٹنگ میں تمام ممبران اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کر مسٹر گاندھی کو لیڈر کے انتخاب کا اختیار دیا تھا۔
اس سلسلے میں مسٹر انٹونی اور مسٹر گاندھی نے دہلی میں تبادلہ خیال کیا اور مسٹر انٹونی آج پھر دوپہر چار بجے ہونے والی پارٹی اراکین کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی اراکین کے لیڈر کے نام کا اعلان اسی اجلاس میں ہو سکتا ہے اور وہی لیڈر ریاست کا اگلا وزیر اعلی ہوگا۔
یو این آئی۔ این یو۔