RegionalPosted at: Jul 12 2020 7:13PM پردیومن سنگھ لودھی بی جے پی میں شامل
بھوپال، 12جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈ زون کی ملہرا حلقہ اسمبلی سے کانگریس کے ٹکٹ پر ڈیڑھ برس قبل رکن اسمبلی منتخب پدیومن سنگھ لودھی نے آج یہاں اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد رسمی طور پر بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی۔
مسٹر لودھی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مسٹر چوہان اور مسٹر شرما نے مسٹر لودھی کا باقاعدہ استقبال کیا۔
اس موقع پر ، مسٹر لودھی نے کہا کہ وہ خطے کے ترقیاتی کاموں کے لیے بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے زون کے آبپاشی منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے آج مسٹر چوہان نے منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ کی قیمتساڑھے چار سو کروڑ روپے ہے۔
مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت صرف ترقی اور عوامی بہبود کے بنیادی مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ زون کی ترقی بھی ان کی ترجیح ہے۔ سابق چیف منسٹر اوما بھارتی اور ریاستی صدر مسٹر شرما بھی اسی زون سے آتے ہیں اور ان کے جذبات کے مطابق اس زون کو ترقی دی جائے گی۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی، ایم اے۔