OthersPosted at: May 22 2017 6:23PM ممتا بنرجی کے 6سالہ اقتدار میں اقلیتوں کے اعتماد میں اضافہ: سلطان احمد
کلکتہ21مئی (یو این آئی)اقلیتوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے کے دعوؤں کومسترد کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سینئر ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کے 6سالہ دور اقتدار میں اقلیتوں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے اور وہ ہرشعبہ میں ترقی کررہے ہیں ۔جب کہ ممتا بنرجی کی وزارت میں شامل مولانا صدیق اللہ چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے سالانہ بجٹ میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے فنڈ میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے اوررواں سال یہ بڑھ کر2ہزار 8سو کروڑ روپے ہوگیا۔ مسٹرسلطان احمد نے کہا کہ اقلیتوں میں خود اعتمادی میں ا ضافہ کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہر شعبہ میں مسلم نوجوان نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال سروس کمیشن ، سے لے کر ٹیچروں کی بحالی اور دیگر دیگر اہم عہدوں کیلئے ہونے والے امتحانات میں اقلیتی طبقات کے بچوں کا نتیجہ بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بنگال سروس کمیشن کے امتحان میں اقلیتی طلباء کی نمائندگی کی شرح 16فیصد تک پہنچ گیا ۔جو اس سے قبل نہیں ہوتے تھے۔مسلم اکثریتی علاقے میں اسکول و کالج کھولنے کے سوال پر سلطان احمد نے کہا کہ حکومت پرائمری سطح پر بچوں کی نمائندگی کی شرح کو بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کے بعد مسلم اکثریتی علاقوں میں اسکول و کالج کھولے جائیں گے۔ جاری۔یواین آئی ۔نور۔ج ا۔م الف