image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:18 Hrs(IST)
Regional

نئے زرعی قوانین کسانوں کے لئے سود مند:مودی

نئے زرعی قوانین کسانوں کے لئے سود مند:مودی

وارانسی:30نومبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نئے زرعی قوانین پر کسانوں کے احتجاج کے پیش پشت کارفرما اپوزیشن سیاسی پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کے فائدے کے لئے لائے گئے ہیں لیکن کچھ پارٹیاں ان قوانین کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر ہماری پالیسیوں یا نئے زرعی قوانین پر تعمیر ی تنقید کے بجائے یہ کہا جارہا ہے کہ کچھ چیزیں مستقبل کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔اور ایسی چیزیں کسانوں کو گمراہ کرنے اور ان کو مشکلات میں ڈالنے کے لئے کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ایک نیا ٹرینڈ چلا ہے اس سے قبل حکومت کے فیصلوں کی مخالفت کی جاتی تھی مگر اب پروپیگنڈہ و افواہ اپوزیشن کی بنیاد بن چکے ہیں۔اب یہ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ صحیح ہے لیکن اس سے دوسرے خدشات مستقبل میں پیدا ہوسکتے ہیں۔یہی بات زرعی قوانین کے سلسلے میں بھی ہے اور یہ چیزیں ان افراد کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں جو ہمیشہ سے کسانوں کی مخالف رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں پوری وثوق کے ساتھ آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ مستقبل میں اس کے دور رس نتائج دیکھنے کو ملیں گے اور یہ قانون کسانوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔نئے زرعی قوانین کسانوں کے نئے متبادل اور لیگل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ حکومت کسانوں سے بات کرنے اور ان کے سوالات و تحفظات کا تشفی بخش جواب دینے کو تیار ہے۔اگر کسان پرانے طریقے سے اپنی پیدوار کو فروخت کرنا چاہ رہے ہیں تو انہیں کون روک رہا ہے؟۔ہم نے نئے قوانین میں ان کو پرانے قانون پر عمل کرنے سے نہیں روکا ہے۔
کھجری میدان میں منعقد ایک پروگرام میں وارانسی۔پریاگ راج ہائی وے کا افتتاح کرنے کے بعد وزیرا عظم زور دیا کہ 'نئے زرعی قوانین کسی کو بھی پرانے طریقے سے اپنی پیداوار کو فروخت کرنے سے منع نہیں کرتا۔اس سے پہلے منڈی کے باہر اپنے پیداوار کو فروخت کرنا غیر قانونی سمجھا جاتا تھا۔اور چھوٹے کسانوںکے ساتھ دھوکہ دہی ہوتی تھی۔کیونکہ وہ منڈیوں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔اس نئے قانون میں کسانوں کو اس دھوکہ اور فریب سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ ریاستوں نے ہمارے نئے قوانین اور یہاں تک کہ کسان سمان ندھی جیسے کسانوں کے لئے نفع بخش اسکیمات کو بھی نافذ کرنے سے انکار کردیا۔ریاستوں کا یہ رویہ کسانوں کو ان کے حقوق اور فائد کے حصول میں مانع ہے۔ہم ان چیزوں کو ان ریاستوں میں اقتدار میں آنے کے بعد نافذ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بڑے بازار تک رسائی دے کر انہیں باختیار بنانے کی کوشش کی ہے۔کسانوں کے مفاد میں ہی اصلاحات کی گئی ہیں۔جو ان کو زیادہ سے زیادہ متبادل فراہم کرے گا۔انہوں سے سوال کیا کہ'کیا کسانوں کو یہ آزادی نہیں چاہئے کہ جو ان کے پیداوار کی اچھی قیمت اور سہولت دے انہیں وہ اپنی پیداوار فروخت کرسکیں۔
مسٹر مودی نے دعوی کیا کہ ہماری حکومت نے سوامی ناتھ کمیشن کے مطابق کسانو ں کو ایم ایس پی کا ڈیڑھ گنا دینے کا وعدہ پورا کیا ہے۔یہ وعدہ نہ صرف کاغذات پر پورا ہو اہےبلکہ کسانوں کے بینک اکاونٹ میں بھی پہنچا ہے۔سابقہ حکومتوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ' صرف قرض معافی کے اعلانات کئے جاتے تھے اور لیکن ان اسکیمات کا فائدہ کبھی بھی کسانوں کو نہیں پہنچتا تھا۔وہ خود بھی اس بات کو قبول کرتے تھے کہ اگر ایک روپیہ گاؤں کو بھیجا جاتا تھا تو وہاں تک صرف15پیسے ہی پہنچتے تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے ایم ایس پی کی بنیاد پر اناج اور دلال 2014سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ خریدے ہیں۔ہم نے ایم ایس پی کے ذریعہ 49ہزار کروڑ کی دالیں خرید ہیں۔جبکہ اس سے پہلے یہ صڑف 650کروڑ تھا۔اسی طرح سے پہلے جو دھان 2لاکھ کروڑ تھی ہم نے گذشتہ پانچ سالوں میں 5لاکھ کروڑ خرید ے ہیں اسی طرح سے پہلے کے 1.5لاکھ کروڑ کے مقابلے میں ہم نے 3لاکھ کروڑ دھان کی خریداری کی ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image