image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 14:05 Hrs(IST)
National

رافیل سودے میں قومی سلامتی خطرے میں ڈالا جا رہا ہے: کانگریس

رافیل سودے میں قومی سلامتی خطرے میں ڈالا جا رہا ہے:  کانگریس

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی)مودی حکومت پر رافیل سودے میں ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دینے کا الزام لگاتے ہوئے آج کانگریس نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر وہ رافیل جنگی طیارے سستے میں خرید رہی ہے تو پھر 126 کی جگہ صرف 36 طیارے ہی کیوں خریدے جارہے ہیں۔
سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت اگر یہ دعوی کررہی ہے کہ اس نے رافیل طیاروں کے لئے سودا کم قیمت پر کیا ہے تو اسے یہ بھی بتانا چاہئے کہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)کی حکومت کے 126 طیارے کے سودے کو کم کرکے صرف 36 طیارے تک محدود کیوں کر دیا گیا ؟
انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے حال ہی میں دعوی کیا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے یو پی اے حکومت کے مقابلے میں رافیل طیاروں کا سودا نو فیصد سستا کیا ہے۔ اس سے پہلے، مالیات کے وزیر نے کہا تھا کہ رافیل طیارہ پہلے کے سودے سے 20 فیصد سستا ہے۔ ایئر فورس کےایک اہلکار نے کہا ہے کہ رافیل طیارے کا سودا 40 فیصد کم شرح پر ہوا ہے۔یعنی جتنی منہ اتنی باتیں۔ یہ کوئی نہیں بتا رہا ہے کہ جب طیاروں کی قیمت اتنی کم طے ہوئی ہے اور طیاروں کے بہترین معیار کا بھی دعوی کیا جا رہا ہے تو پھر ان کی تعداد کیوں گھٹائي گئی!
سابق وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے رافیل طیارہ سودے میں ملک کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے اور دفاعی خریداری قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 126 رافیل طیاروں کی ضرورت تھی اور ایئر فورس کے ساتھ دفاعی سکریٹری سمیت تمام فریقوں نے اس تعداد پر اپنی رضامندی ظاہر کی تھی اور اسی کے مطابق فرانس کے ساتھ رافیل طیاروں کا سودا طے کیا گیا لیکن مودی حکومت نے ان ضروریات کو نظر انداز کر کے صرف 36 طیارے کے لئے سووا کیا ہے۔ سودے کے تحت پہلے طیارے کی فراہمی 2019 میں کی جانی ہے جبکہ باقی طیاروں کی فراہمی 2022 تک ہونی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ع ا۔ سلام

خاص خبریں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

رملہ، 18 اپریل (یو این آئی) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image