image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 16:52 Hrs(IST)
Regional

راہل کی پیدل یاترا بورگاؤں سے شروع، پرینکا بھی شریک

راہل کی پیدل یاترا بورگاؤں سے شروع، پرینکا بھی شریک

کھنڈوا، 24 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں سے شروع ہوئی جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ا نے بھی پہلی بار شرکت کی ریاست میں یاترا کے دوسرے دن سخت حفاظتی انتظامات، سینئر لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں مسٹر گاندھی نے مقررہ وقت کے مطابق صبح بورگاؤں سے پیدل یاترا کا آغاز کیا۔ پرینکا گاندھی ، جو کل یاترا میں شامل ہونے آئی تھیں، نے بھی قدم سےقدم ملائے۔ محترمہ گاندھی جمعہ اور ہفتہ کو بھی یاترا کے ساتھ جائیں گی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، یاترا کوآرڈینیٹر ڈگ وجے سنگھ، سینئر لیڈر جے رام رمیش، سابق مرکزی وزراء ارون یادو، جیتو پٹواری اور درجنوں سینئر کانگریس لیڈر اور عہدیدار بھی یاترا کے ساتھ چل رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی کی پیدل یاترا دن کے تقریباً دس بجے یا اس کے بعد دلہر پھاٹا پہنچے گی۔ صبح کے آرام کا پروگرام یہیں ہے۔ اس کے بعد آج ہی یاترا قبائلی قبیلہ تانتیا بھیل کی جائے پیدائش بڑودہ اہیر پہنچے گی۔ وہاں قبائلی اجلاس بھی ہوگا۔
اس کے بعد مسٹر گاندھی پندھانا میں گوردوارہ صاحب پہنچیں گے۔ پیدل یاترا دوپہر 3.30 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور آج کا وقفہ دیر شام چھیگاؤں مکھن میں دیا جائے گا۔ یاترا کا رات کا آرام روشیا کھیرڈا نامی جگہ پر ہوگا۔ جمعہ کو یہاں سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔
اس سے پہلے، مسٹر گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا صبح بودرلی سے شروع ہوئی اور مختلف پڑاؤ کے بعد شام کو کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں پہنچی تھی۔
کھنڈوا کے ساتھ ساتھ، یاترا کھرگون، اندور، اجین، اگرمالوا اضلاع سے گزر کر 4 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس دوران مسٹر گاندھی 26 نومبر کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو (اندور) پہنچیں گے اور ایک میٹنگ کریں گے۔ وہ اجین میں ایک جلسہ عام بھی کریں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

رائے پور 10 دسمبر ( یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

سری لنکا میں بجلی کی کٹوتی کی تحقیقات

10 Dec 2023 | 4:49 PM

کولمبو، 10 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا کے سرکاری پاور پروڈیوسر اور سپلائی کرنے والے سیلون الیکٹرسٹی بورڈ (سی ای بی) نے اتوار کو کہا کہ وہ ہفتہ کو پورے ملک میں بجلی کی کٹوتیوں کی تحقیقات کرے گا۔

image