NationalPosted at: Jan 11 2025 8:44PM دہلی کو 'آپ - دا' سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے: شاہ
نئی دہلی، 11 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو یہاں کچی آبادی کے سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ دہلی کو 'آپ-دا' سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا، "یہ (اے اے پی) جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت آتی ہے، تو تمام اسکیموں کو روک دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی یہ کہا تھا اور میں بھی اس یقین دہانی کے ساتھ جا رہا ہوں کہ دہلی کی کوئی عوامی فلاحی اسکیم نہیں روکی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اے اے پی دہلی کے لئے 'آپ+ دا' بن گئی ہے اور مسٹر اروند کیجریوال اے اے پی کے لئے آپدا بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس آپدا sے ہمیں 5 فروری کو نجات حاصل کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھگیوں کو گندگی سے، گندے پانی سے اور جھوٹ بولنے والی یہاں کی حکومت سے آزادی دلانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال سے دہلی میں ڈیزاسٹر کی حکومت برسراقتدار ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دہلی کو 'آپ دا' سے آزاد کیا جائے۔
مسٹر شاہ نے کہا، 'آپ دہلی کو آزاد کرنے والے بن سکتے ہیں۔ میری بات گانٹھ باندھ کر جانا کہ 5 فروری کو دہلی کا آزادی کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ اے اے پی دہلی کے لئے آپدا بن گئی ہے اور کیجریوال آپ پارٹی کے لئے آپدا بن گئے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف