OthersPosted at: Feb 18 2020 7:42PM مودی حکومت کام کرے، بولنا-ڈولنا کم کرے: شیو سینا
ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) شیو سینا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کام کرے، بولنا-ڈولنا کم کرے، دہلی کے الیکشن میں اس طرح کا بولنا۔ڈولنا چل نہیں پایا، دہلی اسمبلی الیکشن سے یہ پیغام ملا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی جہت تبدیل کرنا چاہیے۔
شیو سینا کے ترجمان سامنا نے آج اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے کل کہا ہے کہ ملکی مفاد میں حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے مہربانی نہیں ہیں اور کسی بات پر اختلاف رائے ظاہر کرنا ملک سے غداری نہیں ہوتی۔
اداریے میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وارانسی میں اپنے زبان میں کہا ہے کہ کشمیر سے دفعہ 370 اورشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو ہٹانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن حکومت کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ کون دباؤ ڈال رہا ہے، اسے واضح کیا جائے۔
کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہے اس لیے اس پر بہت ہو ہلہ مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پارلیمنٹ میں ایک دو افراد کو چھوڑ کر تمام اپوزیشن پارٹیوں نے بھی دفعہ 370 کو ہٹانے کی حمایت کی تھی۔
یو این آئی،ایم اے۔