image
Friday, Mar 29 2024 | Time 04:26 Hrs(IST)
Regional

جناح کے پیرو کاروں کوعوام سبق سکھانے کو تیار:یوگی

جناح کے پیرو کاروں کوعوام سبق سکھانے کو تیار:یوگی

لکھنؤ:25نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر انہیں'جناح کا پیروکار' قرار دیتے ہوئے کہا کہ'جناح کے پیروکار'کو ریاست کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہیں یوگی نے جمعرات کو جیور واقع نوئیڈا انٹرنیشل ائیر پورٹ کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں پر مغربی اترپردیش کا ماحول خراب کرنے کا الزام لگایا۔ اس دوران یوگی نے 700سے زیادہ ان کسانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ائیر پورٹ کے لئے اپنی زمین بارضا و رغبت حکومت کو دے دی تھی۔
یوگی نے ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا' مغربی اترپردیش کے کسانوں نے کبھی گنے کی مٹھا س برھانے کا کام کیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے گنے کی مٹھاس کو کڑواہٹ میں تبدیل کردیا تھا۔ یہ وہی لوگ تھے جو آج جناح کے پیروکار بنے ہوئے ہیں۔ جنہیں یہاں کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہے۔آج ایک نیا باب شامل ہوا ہے کہ یہ ریاست کے لوگ گنے کی مٹھاس کو نئی اڑان فراہم کرتے ہیں یا جناح کے پیروکاروں سے پھر فسادات کروانے کی شرارت کروائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں اکھلیش نے محمد علی جناح کا موازنہ مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اورپنڈت نہرو سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی کی لڑائی میں جناح نے بھی اہم کردار ادا کیاتھا۔ بی جے پی اور کانگریس نے ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلم منھ بھرائی کی سیاست قرار دیا ہے۔
یوگی نے وزیر اع مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ تیز کئے گئے ترقیاتی کاموں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے شہریوں نے ایک بدلتے ہوئے ہندوستان کو دیکھا ہے۔ ایک ہندوستان بنتے دیکھا ہے۔ انہوں نے اسے ترقی کا 'یگیہ'قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا ائیر پورٹ کے لئے زمین دینے والے کسان مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' میں ان 700کسانوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے بغیر کسی دباؤ کے خود ہی لکھنؤ آکر ائیر پورٹ کے لئے اپنی زمین دی تھی۔ یہ بدلتے اترپردیش کی تصویر ہے۔یہ صرف ائیر پورٹ نہیں ہے بلکہ مغربی اترپردیش کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا انمول تحفہ ہے سبھی کسانوں کو دلی مبارک باد
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image