RegionalPosted at: Feb 23 2021 3:36PM حکومت پٹرول۔ڈیزل ٹیکسوںمیں تخفیف کرے:مایاوتی
لکھنو:23فروری(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے پٹرولیم مصنوعات خصوصا پٹرول۔ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے کا آج مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے غریب اور مڈل کلاس کو راحت ملے گا۔
محترمہ مایاوتی نے آج پٹرول،ڈیزل کے ٹیکس میں اضافہ کو روکنے کے لئے دو ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول،ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں کے غیر ضروری اضافہ کر کے کورونا قہر بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ستانا نامناسب ہے۔ اس جان لیوا ٹیکس اضافہ سے فلاح عامہ کے لئے رقم اکٹھا کرنے کی حکومت کی منطق غیر مناسب ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی اور ریاستی حکومتیں من مانے طریقے سے لگاتار اضافہ کر کے عوام پر جو بھاری بوجھ ہر دن ڈال رہی ہیں اسے فورا روکا جانا چاہئے۔ درحقیقت یہی حکومت کا ملک کے کروڑوں محنت کش عوام پر بڑا احسان و فلاحی کام ہوگا۔
یواین آئی۔ولی