RegionalPosted at: Sep 24 2020 1:29PM کسانوں کو اعتماد میں لینا چاہتے تھا:مایاوتی
لکھنؤ:24ستمبر(یواین آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران زراعت سے متعلق پاس ہونے والے بلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ کرنا چاہے تھے۔
محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ بی ایس پی نے یو پی میں اپنی حکومت کے دوران زراعت سے متعلق متعددمعاملات میں کسانوں کی کئی پنچایتیں بلا کر ان سے تبادلہ خیال کے بعدہی ان کے مفاد میں فیصلہ لئے تھے۔ اگر مرکزی حکومت بھی کسانوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ لیتی تو یہ بہتر ہوتا۔
قابل ذکر ہے کہ مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ سے دو بل پاس ہوئے ہیں جن کے بعد اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔
یواین آئی۔ولی