RegionalPosted at: Nov 30 2020 9:03PM یوپی'ایکسپریس پردیش'ہونے کی جانب گامزن:مودی
وارانسی:30نومبر(یواین آئی)اترپردیش کی شناخت جلد ہی 'ایکسپریس پردیش'سے ہونے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی انفراسٹرکچر شعبے میں ان تھک کوششوں کی جم کر تعریف کی انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے جب سے اترپردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا ہے اس وقت سے صوبہ انفراسٹرکچر اور کنکٹی وٹی کے شعبے میں لگاتار ترقی کررہا ہے جس کا خاطر خواہ فائدہ پورے سماج سمیت کسانوں، نوجوانوں،تجار اور ہرکسی کو ہونے والا ہے۔
ہندیا(پریاگ راج)-راج تالاب(وارانی)ہائی وے پروجکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کھجوری میدان میں منعقد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ میگا پروجکٹ ریاست میں زیر تعمیر ہیں۔جوکہ پوروانچل۔ بندیل کھنڈ اور مغربی یوپی سمیت پوری ریاست کو محیط ہوگا۔
تین ایکسپریس وے بشمول پوروانچل، بندیل کھنڈ اور گنگا کےساتھ ائیر کنکٹیوٹی سے ریاست کا فروغ ہوگا۔چار سے قبل صرف 2ائیرپورٹ والی ریاست میں اب ایک درجن سے زیادہ ائیر پورٹ ہیں جن میں سے دو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کشی نگر ارو زیور تکمیل کو پہنچنے والے ہیں۔
جب ریاست میں ذرائع آمدورفت کو فروغ ملے گا تو اس کا فائدہ کسانوں کو بھی ملےگا۔حال ہی میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ کولڈ اسٹوریج اور دیگر زرعی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک وہاں اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام نہیں ہوئے تھے جتنا گذشتہ 6سالوں میں ہوا ہے۔
میں چاہتاہوں کہ وارانسی کے لوگ آرام دہ زندگی گذاریں۔اس وقت وارانسی میں متعدد پروجکٹ زیر تعمیر ہیں جن سے ترقی کے ساتھ علاقے کے افراد میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے جب وارانسی کے کسانوں کے پیداواربیروں ممالک کو اتنے بڑے پیمانے پر برآمد کئے گئے ہیں۔
یواین آئی۔ولی