image
Tuesday, Jul 16 2024 | Time 11:28 Hrs(IST)
Regional

لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

لوک سبھا انتخابات بے مثال و تاریخ ساز:مودی

(سرخی میں لفظ کی تبدیلی کے ساتھ)
وارانسی:18جون(یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کو حالیہ انتخابات میں عوام کے ذریعہ دئیے گئے مینڈیٹ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
پی یم کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط کے 20 ہزار کروڑ روپئے 9.26 کروڑ کسانوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کرنے کے بعد کسان سمان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوری طرز حکمرانی کے دنیا کے ممالک میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک حکمراں جماعت کو لگا تار تیسری باری حکومت سازی کا موقع مل سکے۔
انہوں نے کہا' انڈیا میں یہ 60 سال پہلے ہوا تھا اور اب آپ لوگوں نے یہ خوش قسمتی اپنے نوکر مودی کو بخشی ہے۔انڈیا جیسے ملک میں جہاں نوجوانوں کی خواہشات کافی زیادہ ہیں۔ جہاں لوگ کئی کئی خواب رکھتے ہیں۔ایسے میں ایگر لوگ ایک حکومت کو دس سال کا م کرنے کے بعد بھی ایک بار پھر خدمت کا موقع دیں تو یہ ایک بڑی جیت اور عظیم اعتماد ہے۔
مودی نے کہا'آپ لوگوں کا یہ اعتماد میرا عظیم سرمایہ ہے۔ آپ کا یہ اعتبار ہمیں سخت محنت پر آمادہ کرتا ہے تاکہ ملک کو نئی اونچائیوں پر لے جایا جاسکے۔ میں اسی طرح دن رات سخت محنت کرتا رہونگا۔ میں آپ کی خوابوں کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔
انہوں نے وارانسی کے لوگوں کو اپنا ایم پی اور تیسری باروزیر اعظم بنانے پر شکریہ ادا کیا۔میں بنارس کے ہر شہری کا مشکور ہوں جنہوں نے جمہوریت کے اس تیوہار کو کامیاب بنایا۔انہوں نے کہا بابا وشوناتھ اور ماں گنگا کے آشیرواد سے، کاشی کے لوگوں کے بے پناہ پیار سے، مجھے تیسری بار ملک کا پرائم سرونٹ بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔
مودی نے کہا'وارانسی کی عوام نے مجھے لگاتار تیسری بار منتخب کر کے اپنے آشیر واد سے نوازہ ہے۔یہ وارانسی کے عوام کے لئے بھی فخر کی بات ہے کہ انہوں نے صرف مجھے تیسری بار اپنا ایم پی ہی منتخب نہیں کیا ہے بلکہ اپنا پی ایم بھی بنایا ہے۔اس لئے آپ تمام کو دہری مبارک باد۔اب یہ ایسا ہے جیسے ماں گنگا نے بھی ہمیں گود لے لیا ہے۔
اس موقع پر انہون نے پورے ملک سے آنے والی کرشی دیدی کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازہ۔
انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ملک کے 64 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ "پوری دنیا میں اس سے بڑا کوئی الیکشن نہیں ہے۔ اگر ہم تمام G-7 ممالک کے ووٹروں کو اکٹھا کریں تو بھی ہندوستان میں ووٹروں کی تعداد ان سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔ اور اگر ہم یوروپی یونین کے ووٹروں کو شمار کریں تو ہندوستان میں ووٹروں کی تعداد ان سے ڈھائی گنا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا'اس الیکشن میں 31 کروڑ سے زیادہ خواتین نے حصہ لیا ہے۔ یہ تعداد امریکہ کی پوری آبادی کے قریب ہے۔ ہندوستان کی جمہوریت کی یہ خوبصورتی، یہ طاقت پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ اور متاثر کرتی ہے۔
مودی نے کہا کہ ہم نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین کی طاقت اور غریبوں کو ترقی یافتہ ہندوستان کا مضبوط ستون سمجھا ہے۔ "میں نے اپنی تیسری مدت کا آغاز ان کے بااختیار ی کے ساتھ کیا ہے۔ حکومت بنتے ہی پہلا فیصلہ کسانوں اور غریب خاندانوں سے متعلق کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا، "آج کا پروگرام ترقی یافتہ ہندوستان کے اس راستے کو بھی مضبوط کرنے والا ہے۔ ابھی کچھ دیر پہلے، پی ایم کسان سمان ندھی کے 20،000 کروڑ روپے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے بینک کھاتوں میں پہنچ چکے ہیں۔آج تین کروڑ بہنوں کو لکھپتی دیدی بنانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ کرشی سخی کے طور پر بہنوں کا نیا کردار ان کے لیے عزت اور آمدنی کے نئے ذرائع دونوں کو یقینی بنائے گا۔
اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر زراعت شیور راج سنگھ چوہان، مملکتی وزیر بھاگیرتھ چودھری، اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ، اور برجیش پاٹھک، اترپردیش حکومت کے دیگر وزراء و معزز شخصیات موجود تھیں۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کی صبح آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سے بات کی اور جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فوجی جوانوں کے تصادم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن کنونشن میں نظر آئے

ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن کنونشن میں نظر آئے

ملواکی، 16 جولائی (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن نیشنل کنونشن میں مندوبین کے سامنے اسٹیج پر نظر آئے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا

ٹرمپ نے وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر چنا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

جموں،16جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم میں فوجی میجر(کیپٹن) ، ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

دربھنگہ 16 جولائی (یو این آئی) وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر مکیش ساہنی کے والد جیتن ساہنی کا آج دربھنگہ ضلع کے بیرول سب ڈویژن میں افضل پنچایت کے سوپول بازار میں واقع ان کے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو فلسطینیوں کی موت

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو فلسطینیوں کی موت

غزہ، 16 جولائی (یو این آئی) وسطی غزہ پٹی میں نصرت پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک

بیروت، 16 جولائی (یو این آئی) لبنان کے جنوبی سرحدی گاؤں پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں دو شہری ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

15 Jul 2024 | 10:55 PM

میلبورن، 15 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے سلیکٹر جارج بیلی نے ڈیوڈ وارنر کے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اشارے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سلامی بلے صرف اس معاملے کو بھڑکا رہے ہیں۔

سرپھرا نے ویک اینڈ کے دوران 12 کروڑ روپے کمائے

15 Jul 2024 | 12:37 PM

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرا نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

image