RegionalPosted at: Oct 27 2020 7:44PM ہاتھرس معاملہ: انصاف کی امید کو مضبوطی فراہم کرتا سپریم کورٹ کا فیصلہ:پرینکا
لکھنؤ:27اکتوبر(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ عصمت دری وقتل کے معاملے کی الہ آباد ہائی کورٹ کی نگرانی میں جانچ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وادڑا نے کہا کہ 'ہاتھر س معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی امید کو مضبوط کرتا ہے کانگریس لیڈر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا'ہاتھر س معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی امید کو مضبو کرتا ہے۔ متاثرہ کنبے کا اول دن سے مطالبہ تھا کہ کورٹ کی نگرانی میں جانچ ہو'۔انہوں نے مزید لکھا' ہاتھرس کی متاثرہ، اس کے کنبے کے ساتھ اترپردیش حکومت کے ذریعہ ناروا سلوک کیا گیاا ن کی کردار کشی کی گئی۔بغض و تعصب سے فیصلے کئے گئے'۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے منگل کو ہاتھرس گنگ ریپ و قتل معاملے کو الہ آبادہائی کورٹ کو منتقل کردیا ہے اب الہ آباد ہائی کورٹ اس معاملے میں جاری تحقیقات کو مانیٹر کرے گا۔
یواین آئی۔ولی