RegionalPosted at: Apr 9 2020 8:18PM میڈیکل ریسرچ اسکالرکے نام پرینکا کا خط
لکھنؤ:09اپریل(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر کو اعزازی خط بھیج کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے جو دشوارکن حالات میں کورونا متاثرین کی مدد کے لئے تلنگانہ سے آکر کام رہے ہیں۔
محترامہ واڈرا نے جمعرات کو لکھے اپنے خط میں کہا"اس مصیبت کی گھڑی میں آپ نے جس طرح سے اپنے علم کو ملک اور انسانیت کی خدمت کے نام پر وقف کیا ہے وہ ہم سبھی کے لئے فخر کی بات ہے۔ آپ کی اپنے کام کے تئیں ایمانداری ہی سچی حب الوطنی ہے جو لاکھوں نوجوانوں کے لئے ترغیب کا باعث بنے گا۔ ہم سب آپ کے مشکور ہیں کہ آپ اپنے آبائی ریاست تلنگا نہ سے 15سو کلومیٹر کی دوری طے کر کے خدمت خلق کے لئے لکھنؤ پہنچے ہیں۔ آپ کے جذبے کو سلام"۔
کے جی ایم یو میں مائیکرو بایولاجی کے ریسرچ اسکالر راما کرشنا مستقل طور سے تلنگا کے کھمم ضلع کے رہنے والے ہیں جو اپنا ریسرچ پیپر لکھنے کے لئے اپنے گاؤں گئے تھے۔ اس دوران ان کے مشرف ڈاکٹر امتا جین کا فون گیا اور ان سے کہا گیا کہ کیا کے جی ایم یو میں چل رہے کورونا مریضوں کی جانچ میں تعاون کے لئے وہ آسکتے ہیں۔انہیں ایک گھنٹے میں سوچ کر بتانے کو کہا گیا۔
افراتفری اور بے یقینی کے ماحول کی وجہ سے یہ بہت مشکل تھا اور ان کے والدین بھی اس وبا کی وجہ سے تیار نہیں تھے۔ ایسے میں وہ گھر سے جھوٹ بول کر 1500 کلو میٹر کے سفر کے لئے تیار ہوگئے۔ راستے میں ایک دو جگہ پولیس نے روک بھی لیکن وہ کسی طرح فلائٹ پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔لکھنؤ پہنچ کر وہ ریسرچ کے کام میں لگ گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ وائرس سے جڑے ریسرچ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اسی وجہ سے ان کے مشرف نے انہیں بلانا ضروری سمجھا تھا۔
یواین آئی۔ولی