image
Friday, Jun 25 2021 | Time 07:13 Hrs(IST)
  • کرناٹک میں سیلاب کی وارننگ
Regional

بنکروں کا استحصال بند کرے یوگی حکومت:پرینکا

بنکروں کا استحصال بند کرے یوگی حکومت:پرینکا

لکھنؤ:29اکتوبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بنکروں کے مسائل کے سلسلے میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور حکومت بنکروں کے مفاد کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے محترمہ واڈرا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'دنیا میں بنارس کا نام مشہور کرنے والے بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی نہ دینا،نئے ریٹ پر بجلی بل کی وصولی کے لئے انہیں ہراساں کرنا بے حد غلط ہے۔بی جے پی حکومت کو بلاتاخیر فلیٹ ریٹ پر بجلی و پرانے شرح پر بقایا جات کی ادائیگی نافذ کر کے بنکروں کا تحفظ کرنا چاہئے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے خط میں لکھا ہے'گذشتہ کچھ وقت سے وارانسی کے بنکر کافی پریشان ہیں۔پوری دنیا میں مشہور بنارسی ساڑیوں کے بنکر دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہیں۔کورونا وبا اور سرکاری پالیسیوں کی وجہ سے ان کا پورا کاروبار چوپٹ ہوگیا ہے جبکہ ان کا دست کاری نے صدیوں سے اترپردیش کا نام روشن کیا ہے۔ حکومت کو اس مشکل وقت میں ان کا تعاون کرنا چاہئے۔
انہوں نے لکھا'یو پی حکومت نے 2006 میں بنکروں کے لئے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کی اسکیم نافذ کی تھی مگر آپ کی حکومت یہ اسکیم ختم کرکے بنکروں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ من چاہئے بجلی شرح شرح کے خلاف ہڑال پر گئے بنکروں کو حکومت نے بات چیت کے لئے بلایا اورتیقن دیا کہ ان کے مطالبات مان لئے جائیں گے مگر مسائل کے حل کی کو ئی کوشش نہیں کی گئی۔
محترمہ واڈرا نے مطالبہ کیا ہے کہ بنکروں کو فلیٹ شر ح پر بجلی دینے کی اسکیم کو بحال کیا جائے۔فرضی بقایا جات کے نام پر بنکروں کا استحصال بند کیا جائے اور بنکروں کے بجلی کنکشن نہ کاٹے جائیں بلکہ کاٹے گئے کنکشن کو فورا بحال کیا جائے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مضبوط کرنا ترجیح: مودی

جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مضبوط کرنا ترجیح: مودی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی جمہوریت کو مستحکم کرنا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔

...مزید دیکھیں
'حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے'

'حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے'

نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واضح کیا کہ جموں و کشمیر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں انتخابات ہوں گے مسٹر مودی نے یہ اطلاع یہاں سیاسی جماعتوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج یہاں بلائے گئے ایک جماعتی اجلاس میں دی تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر ریاست سے متعلق کل جماعتی اجلاس  ختم، ریاست کی بحالی اور انتخاب کا مطالبہ

جموں وکشمیر ریاست سے متعلق کل جماعتی اجلاس ختم، ریاست کی بحالی اور انتخاب کا مطالبہ

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل پر وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ تین گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں بیشترشرکاء نے ریاست کی بحالی کی بات کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری رہنماؤں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دلائی۔

...مزید دیکھیں
شفایابی کی شرح 96.60 فیصد سے متجاوز ایکٹیو کیسز میں گراوٹ جاری

شفایابی کی شرح 96.60 فیصد سے متجاوز ایکٹیو کیسز میں گراوٹ جاری

نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 96.61 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں گراوٹ بڑھ کر 2.08 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا بدھ کے روز 64 لاکھ 89 ہزار 599 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔

...مزید دیکھیں
نوجوانوں کو ہندوستان کی فکر اورانسانی فلاح کے تصور والے گیمز بنانا چاہئے: مودی

نوجوانوں کو ہندوستان کی فکر اورانسانی فلاح کے تصور والے گیمز بنانا چاہئے: مودی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ موجودہ وقت میں دستیاب زیادہ تر آن لائن یا ڈیجیٹل گیم کا تصور ہندوستانی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتا ہے، اس لئے ایسے متبادل تصور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں ہندوستان کی بنیادی فکر کا تصور شامل ہو اور یہ انسانی فلاح سے وابستہ ہو۔

...مزید دیکھیں
جیو ہندوستان میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

جیو ہندوستان میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوجیوں کا انخلا: روس نے افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا

24 Jun 2021 | 7:35 PM

ماسکو، 24 جون (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگر نے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ایران اور پاکستان کے کردار کو اہمیت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد خطے میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے۔

image