image
Monday, May 16 2022 | Time 18:20 Hrs(IST)
Regional

کیرانہ: شاہ نے گھر گھر پہنچ کر کیا عوامی رابطہ

کیرانہ: شاہ نے گھر گھر پہنچ کر کیا عوامی رابطہ

شاملی:22جنوری(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کےپیش نظروزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ضلع شاملی کے کیرانہ اسمبلی سیٹ کے لئے گھر گھر رابطہ سازی مہم میں شرکت کی۔
شاہ نے خراب موسم کے باوجود کیرانہ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار مرگانکا سنگھ کے لئے رائے دہندگان کے گھر گھر پہنچ کر ووٹ مانگے۔اس دوران امت شاہ نے بی جے پی حکومت کے ذریعہ پانچ سالوں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرنے والے پرچے بھی عوام میں تقسیم کئے۔
انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے الیکشن میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے دل و جان سے محنت کرنے کی اپیل کی۔ اس سے پہلے کیرانہ پہنچنے پر شاہ کا ایم پی پردیپ چودھری، وزیر گنا سریش رانا اور بی جے پی امیدوار مرگانکا سنگھ نے استقبال کیا۔ ہیلی پیڈ سے شاہ سیدھے عوامی رابطہ مہم کے لئے روانہ ہوگئے۔
شاہ کے گھر گھر عوامی رابطہ مہم کے دوران پر جوش کارکنوں نے جئے شری رام کے نعرے بھی لگائے۔ شاہ نے کیرانہ کے بازار جوئیوا کنواں علاقے کے کاروباریوں سے بھی ملاقات کی۔ بعد اذاں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں نظم ونسق کافی چشت و درست ہونے کا دعوی کیا۔
ملحوظ رہے کہ اس سے قبل 08نومبر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی کیرانہ کا دورہ کیا تھا۔جہاں پر انہوں نے مبینہ طور سے نقل مکانے کرکے دوبارہ واپس لوٹے کاروباریوں سے ملاقات کی تھی۔الیکشن سے عین قبل وزیر داخلہ نے کیرانہ آنے پر بی جے پی کے لئے نقل مکانے کو انتخابی ایجنڈا بنانے کی کوشش کی ہے۔
عوامی رابطہ سازی مہم کے بعد امت شاہ نے میرٹھ میں کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو جیت کے منتر بھی دئیے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں

مودی نے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا

لومبینی (نیپال) 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ویشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر آج یہاں لومبینی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کا سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں
کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

کورونا سے مزید 27 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 2202 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مریضوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 801 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

مودی نے مایا دیوی مندر میں درشن ، پوجا کی

لمبینی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں بیشاخ بدھ پورنیما کے موقع پر بھگوان بدھ کی جائے پیدائش مایا دیوی مندر کے درشن اور پوجا کی ۔

...مزید دیکھیں
تعلیم کے بغیر ہماری سیاسی، سماجی اور معاشی پسماندگی دور نہیں ہوگی۔ محمد ضیاء اللہ

تعلیم کے بغیر ہماری سیاسی، سماجی اور معاشی پسماندگی دور نہیں ہوگی۔ محمد ضیاء اللہ

نئی دہلی، 16مئی (یو این آئی) دنیا میں ترقی کرنی ہے اور اپنے آپ کو کسی میدان میں مقابلے کے قابل بنانا ہے توہمیں سب سے زیادہ تعلیم کی اہمیت پر زور دینا ہوگا ورنہ ہماری سماجی، معاشی اور سیاسی پسماندگی کبھی دور نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

بی جے پی دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوز چلانے کی تیاری کر رہی ہے: کیجریوال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے، جو آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تباہی ہوگی۔

...مزید دیکھیں
گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

وارانسی:16مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی کے بعد مقامی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس مقام کو فوری اثر سے سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل

ڈونگر پور، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت تعلیم، روزگار، صحت کے سبھی شعبوں میں بہتر کام کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی نے نیپال کے دورے پرچھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے

16 May 2022 | 5:40 PM

لمبانی ، 16 مئی (یو این آئی) نیپال کے دورے پرآئے وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ لمبانی میں بات چیت کے بعد پیر کو چھ مفاہمت ناموں پر(ایم او یو) پر دستخط کیے۔

فلیش

16 May 2022 | 6:12 PM

کوارٹر فائنل میں نکہت زرین (52) نے انگلینڈ کی چارلی ڈیوسن کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پہلا تمغہ یقینی بنایا۔

بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار پرکاش مہرہ

16 May 2022 | 1:27 PM

ر وتے ہوئے آتے ہیں سب ہنستا ہوا جو جائے گا...17 مئی برسی کے موقع پرممبئی، 16 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا نے 1973 میں ریلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا ۔

image