RegionalPosted at: Sep 15 2024 8:02PM ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح:یوگی
گورکھپور:15ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران اتوار کی صبح گورکھناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن میں تقریبا 300افراد سے ملاقات کر ان کے مسائل کو سنا اور فریادیوں کو تیقن دیا کہ ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے یوگی اتوار کو گورکھناتھ مندر احاطے کے مہنت دگوجئے اسمرتی بھون کے سامنے منعقد جنتا درشن میں لوگوں تک خود پہنچے۔ ایک ایک کر سب کے مسائل کو سنا۔ انہیں تیقن دیا کہ وہ سبھی کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔ کسی کو بھی گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ ہر شکایت پر موثر کاروائی یقینی کی جائے گی۔ جنتا درشن میں لوگوں کے مسائل سننے کے ساتھ ہی یوگی ساتھ ہی موجود افسران کو ہدایت دیتے رہے کہ ہر متاثرہ شخص کے مسئلے پر حساسیت سے دھیان دیں اور اس کا وقت مقررہ و شفاف ازالہ کرائیں۔ اس میں کسی طرح کی لاپرواہی نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے لوگوں کی عرضیوں کو متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر مسئلے کا تصفیہ فوری ،میعاری اورتشفی بخش ہونا چاہئے۔ کچھ لوگوں کے ذریعہ زمین قبضہ کی شکایت پر انہوں نے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت دی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کسی کی بھی زمین پر قبضہ نہیں ہونا چاہئے۔ اگر کوئی دبنگ یا زمین مافیا ایسی حمایت کررہا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہو۔ یوگی نے کہا کہ جرائم اور مجرمین کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہی میعار ہونا چاہئے۔
جنتا درشن میں ہر بار کی طرح کچھ لوگ علاج میں مالی مدد کی اپیل لے کر پہنچے تھے۔ وزی راعلی نے ان سے کہا کہ علاج میں رقم کی کمی روکاوٹ نہیں ہوگی۔ انہوں نےا فسران کو ہدایت دی کہ علاج میں اسپتال کے اسٹیمیٹ کا عمل جلد پورا کر کے حکومت کو بھیجیں۔
یواین آئی۔ولی