OthersPosted at: Jun 26 2017 12:06AM میڈیا رکاوٹ ڈالنے والوں پر توجہ مرکوز نہ کرے: وینکیا
حیدرآباد، 25 جون (یو این آئی)اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ میڈیا کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں رکاوٹوں اور رخنہ ڈالنے والوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ مسٹر نائیڈو نے ملک میں ایمرجنسی لگائے جانے کے 42 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ میڈیا لوگوں اور پارلیمانی اداروں کے درمیان دو سطحی ڈائیلاگ کرنے کا ضروری کردار ادا کرتی ہے اور انہیں یہ کردار مؤثر طریقہ سے ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے بیدار معاشرہ اور جوابدہ جمہوری ادارے ضروری ہیں۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران رونما ہونے والے واقعات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت ہندوستان میں سب سے سیاہ وقت تھا اور اسے فراموش نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا۔ یو این آئی۔ س ک۔ 2334