image
Friday, Apr 19 2024 | Time 10:23 Hrs(IST)
National

آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں: جاوڈیکر

آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں: جاوڈیکر

نئی دہلی، 22نومبر (یوا ین آئی) ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوک سبھا میں جمعہ کو دو ٹک الفاظ میں کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ داری نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہم نے اس سے نپٹنے کے لئے خودسے پہل کرتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ بیجنگ کے مقابلہ میں دہلی کو کافی وقت میں آلودگی سے پاک کیا جائے گا مسٹر جاوڈیکر نے ’آلودگی اور آب و ہوامیں تبدیلی’موضوع پر لوک سبھا میں تین دن چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کی شروعات دوسرے صنعتی انقلاب کے ساتھ ہو ئی اس وقت بڑی تعداد میں کارخانے لگے اور ان میں کوئلہ جلا نا شروع ہوا۔ اس سے پیدا ہوئی کاربن ڈائی آکسائڈ ماحولیات میں جمع ہونے لگا اور یہ سیکڑوں برس تک رہے گا۔ اس کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور آب وہوا میں تبدیلی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں ہے۔ امریکہ میں فی کس کاربن فٹ پرنٹ 16ٹن،یوروپ میں 13ٹن اور چین میں 12ٹن ہے جبکہ ہندستان کا فی کس کاربن فٹ پرنٹ محض 1.9ٹن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ہم نے اپنی عالمی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آب و ہوامیں تبدیلی کو کم کرنے کے چار اقدامات کئے ہیں۔ ہم نے ہر برس 2040تک اپنی قابل تجدید توانائی کے تناسب کو اپنی توانائی کے تنوع میں چالیس فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری یوا ین آئی۔ م ع۔1510

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں بہار کے چار پارلیمانی حلقوں گیا ( محفوظ)، اورنگ آباد، نوادہ اور جموئی (محفوظ) میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کرنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image