image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 20:52 Hrs(IST)
National

صدر جمہوریہ ہند دو سے تین مارچ کے دوران کیرلا اور تملناڈو کے دورے پر رہیں گے

صدر جمہوریہ ہند دو سے تین مارچ کے دوران کیرلا اور تملناڈو کے دورے پر رہیں گے

نئی دہلی،28فروری(یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی، دو سے تین مارچ 2017 کے دوران، کیرلا اور تملناڈو کا دورہ کریں گے۔ 2مارچ 2017 کو، صدر جمہوریہ ہند کوچی میں، موزیرس دوسالہ یعنی ہم عصر آرٹ پر مشتمل ایک نمائش کے چھٹے ایڈیشن کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہورہے ایک مذاکرے کا افتتاح کریں گے جس کا عنوان ہے ’’ہمہ گیر ثقافت کی تعمیر کی اہمیت ‘‘۔ اسی دن موصوف کوچی میں ہی چھٹواں کے ایس راجامنی میموریل لیکچر بھی دیں گے۔ 3مارچ 2017 کو صدر جمہوریہ ہند تملناڈو میں تمبرم میں ہندوستانی فضائیہ کے ایم ٹی آئی کو اسٹینڈرڈ 125 (ایچ) اسکویڈرن اور کلرس تفویض کریں گے۔ اسی دن صدر جمہوریہ ہند چنئی میں ادیار میں تھیوسوفیکل سوسائیٹی میں خواتین کی ہندوستانی ایسوسی ایشن کی صد سالہ تقریبات کا بھی افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ کوچی میں منعقد ہورہی بین الاقوامی ہم عصر آرٹ پر مشتمل مذکورہ دو سالہ نمائش ایک بین الاقوامی تقریب ہے جس کا اہتمام کوچی موزیرس فاؤنڈیشن کے ذریعے کیرلا کی حکومت کے تحت سیاحت کے محکمے کے تعاون واشتراک سے کیا جارہا ہے۔ 2012 سے اب تک اس کے تین ایڈیشن کوچی میں منعقد ہوچکے ہیں جنہیں عالمی آرٹ کلینڈر میں ممتاز مقام حاصل ہوا ہے۔ تاحال یہ دوسالہ نمائش دنیا بھر میں 300 سے زائد فنی شاہکاروں کی نمائش کرچکی ہے جو زائد از 250 فنکاروں کے تخلیق کے نمونے تھے اور لاکھوں لوگ اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔ مذکورہ موجودہ ایڈیشن کے تحت 31 ممالک مثلاً امریکہ، برطانیہ، فرانس ، جرمنی ، سری لنکا اور پاکستان کے 97فنکار وں کے فنی شاہکار اس نمائش میں رکھے جائیں گے۔ تاحال چار لاکھ ناظرین اسے دیکھنے کے لئے آچکے ہیں۔ کوچی میں منعقد ہونے والے میموریل لیکچر کا اہتمام معروف وکیل اور کیرلا کے پبلک مینس انکوائری کمیشن (ہائی کورٹ کے جج کے مساوی۔ 1992 سے 1997) کے سابق رُکن، آنجہانی کے ایس راجا منی کی یاد میں کیا جارہا ہے۔ مذکورہ لیکچرس کا آغاز 2002 میں کیا گیا تھا اور کے ایس راجامنی لیکچرس، ماضی میں ممتاز شخصیات مثلاً جسٹس وی آر کرشنا ایّر ، جسٹس کے ٹی تھامس، جسٹس کے پی بالاسبرامنین ، ہندوستان کے سابق چیف جسٹس کے جی بالاکرشنن اور قانون اور انصاف کے سابق وزیر سلمان خورشید بھی دے چکے ہیں۔ یو این آئی۔ ایم اے۔ این یو۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں

کانگریس اقتدار میں غریبوں کے حق کا پیسہ کمیشن خوری کی نظر چڑھ گیا:برجیش پاٹھک

25 Apr 2024 | 8:47 PM

اناؤ:25اپریل(یواین آئی) اترپردیش حکومت کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس حکومت میں غریبوں کے حق کا پیسہ کمیشن خوری کی نظر چڑھ گیا وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے خدمت، بہتر حکمرانی اور غریب بہبود کے عزم کے ساتھ کانگریس کی اسکیمات کو غریب، کسان، نوجوان اور خواتین کو وقف ہے۔

image