NationalPosted at: May 27 2017 3:47PM صدر نے کے پی ایس گل کی تعزیت کی
نئی دہلی،27 مئی (یو این آئی) صدر پرنب مکھرجی نے پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس کے پی ایس گل کی موت پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مسٹر گل کی اہلیہ ہر مندر گل کو ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ ’’مجھے آپ کے شوہر کے پی ایس گل کی وفات کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے‘‘۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مسٹر گل نے پنجاب اور آسام میں ڈائریکٹر جنرل پولیس کے علاوہ مختلف حیثیتوں میں ملک کی خدمت کی۔ سول سروس کے لئے انہیں 1989 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔ قانون و انتظام اور سلامتی کو قیام میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ میری طرف سے دلی تعزیت قبول کریں اور اسے خاندان کے دیگر افراد تک بھی پہنچادیں۔ خدا آپ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی قوت دے۔ یو این آئی۔ ج ا۔ اے جے