NationalPosted at: Feb 24 2021 9:27PM اب پرائیویٹ بینک بھی کرسکیں گے سرکاری کام کاج
نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) حکومت نے پرائیویٹ بینکوں کے سرکاری کام کاج کرنے پر عائد پابندی ہٹادی ہے جس سے اب وہ بھی سرکاری لین دین کرسکیں گے۔
اس سلسلے میں مالیاتی خدمات کے محکمے نے بدھ کو بتایا کہ اس فیصلے سے ریزرو بینک آف انڈیا کو جلد ہی آگاہ کرادیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ پرائیویٹ بینک اب سرکاری بینکوں کے ساتھ ملک کی ترقی میں برابر کے شریک بنیں گے۔ پرائیویٹ بینکوں پر سرکاری کاروبار پر عائد روک ہٹا دی گئی ہے۔ صارفین کو بہتر خدمات و سہولیات ملیں گی۔ پرائیویٹ بینک بھی حکومت کی سماجی اور مالی شمولیت کی اسکیموں میں شراکت دار ہوں گے۔
اس نے کہا کہ ابھی پرائیویٹ بینکوں کو محدود سرکاری کام کاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب وہ ہر طرح کے سرکاری کام کاج کرسکیں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔