image
Friday, Mar 29 2024 | Time 03:10 Hrs(IST)
Entertainment » Art and Theatre

ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں پرینکا چوپڑہ

ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں پرینکا چوپڑہ

ممبئی 4 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا فلم کی ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔

پرینکا چوپڑا جلد ہی فلم ’دی اسکائی ازپنک‘ میں دکھائی دیں گی۔
وہ اس فلم سے تین سال بعد بالی وڈ میں کم بیک کررہی ہے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ پرینکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری میں بھی قدم آگے بڑھا سکتی ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’’اس میں اتنی زیادہ ذمہ داری ہے جو مجھے نروس کردیتی ہے ، لیکن آہستہ آہستہ میں اداکاری سے پروڈکشن کی جانب بڑھ گئی ہوں ، اور مجھے امید ہے کہ میں جلد ہی ہدایت کاری کی طرف بھی آؤں‘‘۔

پرینکا کی آنے والی فلم ’ دی اسکائی از پنک‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔
اس فلم میں پرینکا چوپڑا کے علاوہ فرحان اختر ، زائرہ وسیم اور روہت شراف کے بھی اہم کردار ہیں۔
فلم ’دی اسکائی از پنک‘ مصنفہ عائشہ چودھری کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے ، جو 18 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
فلم میں عائشہ چودھری کا کردار زائرہ وسیم نے ادا کیا ہے ، جو خود پوری کہانی بیان کرنے والی ہیں۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1217

image