image
Friday, Apr 19 2024 | Time 16:25 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

’بھارت ‘ میں کام نہیں کریں گے پرینکا چوپڑہ

’بھارت ‘ میں کام نہیں کریں گے پرینکا چوپڑہ

ممبئی، 27 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اب علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں کام نہیں کریں گی۔
فلم میں سلمان خان کے اپوزٹ پرینکا چوپڑہ کا انتخاب کیا گیا تھا۔
پرینکا کافی وقت بعد فلم ’بھارت‘ سے کم بیک کرنے والی تھیں لیکن اب خبریں ہیں کہ پرینکا نے ’بھارت‘ چھوڑ دی ہے جس کی تصدیق علی عباس ظفر نے کردی ہے۔

علی عباس ظفر نے ٹویٹ میں کہا کہ ہاں پرینکا چوپڑہ اب ’بھارت‘ کا حصہ نہیں ہیں۔
ان کے ایسا کرنے کی وجہ کافی اسپیشل ہے۔
پرینکا نے ہمیں اپنا فیصلہ بہت کم وقت میں بتایا ہے اور ہم ان کے لئے کافی خوش ہیں۔
’ٹیم بھارت‘ کی جانب سے پرینکا کو ڈھیر سارا پیار اور ٹیم ان کی خوشیوں کی دعا کرتی ہے۔

علی ظفر عباس کے ٹویٹ سے اشارہ ملتا ہے کہ پرینکا چوپڑہ نِک سے شادی کرنے والی ہیں۔
پہلے ہی سے خبریں تھیں کہ پرینکا اپنے غیر ملکی دوست سے شادی کرسکتی ہیں۔
حال ہی میں پرینکا نے نِک کو اپنی ماں اور کنبے کے افراد سے ملوایا تھا۔

یو این آئی۔
این یو۔

image