image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 12:21 Hrs(IST)
Sports » Ranking

افتتاحی میچ میں ملتان سلطان کی جیت

افتتاحی میچ میں ملتان سلطان کی جیت

دبئی ، 23 فروری (یو این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں لیگ کی نئی فرنچائز ملتان سلطان نے کمار سنگاکارا اور کپتان شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت دفاعی چمپئن پشاور زلمی کو سات وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور ملتان سلطان کو میچ میں فتح کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا۔

image