InternationalPosted at: Feb 28 2018 5:54PM پاپوا نیو گنی میں زلزلے میں 20 کی موت
پورٹ مورسبی 27 فروری (یو این آئی) پاپوا نیو گنی میں پیر کے روز7.5 کی شدت سے آئے ہوئے زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے اور سڑک سے رابطہ منقطع ہونے کے ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈپٹی پولیس کمشنر جیم انڈریوز نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ زلزلے سے شدید متاثر ہیلا، اینگا اور جنوبی ہائی لینڈس میں خدمات کی بحالی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں ریاستوں میں بہت زیادہ نقصان ہواہے اور پولیس راحت کے کاموں میں مدد کر رہی ہے۔
پاپوا نیو گنی میں ریڈ کراس نے کہا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے رضاکاروں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بعد میں پتہ چلے گا۔
یو این آئی -ص ا