image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 11:59 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

'رئیس' کی کامیابی کی پارٹی بغیر شراب کے

'رئیس' کی کامیابی کی پارٹی بغیر شراب کے

ممبئی، 29 جنوری (یواین آئی) یوم جمہوریہ سے ٹھیک ایک دن پہلے ریلیز ہوئی شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' سینما گھروں میں اپنا جلوہ بکھیرے ہوئے ہے۔
رئیس کی ٹیم اس کامیابی کا جشن منانے کے لئے تیار ہو گئی ہے۔
اس کامیابی کا جشن منانے کے لئے شاہ رخ خان پیر کے روز 30 جنوری کو کامیابی کی پارٹی کا انعقاد کریں گے۔
یہاں اس پارٹی میں فلم کی پوری ٹیم بغیر شراب کے جشن منائے گی۔
'رئیس' کو ہرجگہ سے زبردست مثبت رد عمل مل رہا هے۔
'ريس 'کے مؤثر مکالمے ، زبردست ایکشن اور شاندار موسیقی نے سنیما سے محبت کرنے والوں پر اپنا گہرا اثر چھوڑا ہے۔
شاہ رخ کے قریب دو دہائی بعد اینگری ینگ مین کا کردار ادا کرنے کے لئے بھی فلم کی تعریف ہو رہی ہے۔
اس سے پہلے شاہ رخ نے 'ڈر' اور 'بازیگر' فلم میں کچھ اسی طرح کا کردار اداکیاتھا۔
شاہ رخ کا یہ کردار ان کے چاہنے والوں کو بہت پسند آ رہا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر رتیش سدھواني نے کہا کہ 'رئیس' کی پوری ٹیم فلم کی ستائش سے بہت خوش ہے، اس کے ساتھ ہی شائقین کے ردعمل بھی خوشی میں اضافہ کررہے ہیں۔
رتیش نے کہا، "فلم کو ملی کامیابی کی وجہ سے ہم سب اس کا جشن منانا چاہتے ہیں۔
تین دن میں 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرنے والی فلم 'رئیس' نے باکس آفس پر اپنا دبدبہ قائم رکھا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ٹریڈ تجزیہ کاروں کی طرف اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم اس ہفتے کے آخر میں بہت جلد 100 کروڑ پار کر لے گی۔
ریڈ چلیز اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کی طرف سےبنائی گئی 'رئیس' باكس آفس پر کامیابی سے چل رہی ہے۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image