image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 20:59 Hrs(IST)
National

بزمِ صدف انٹرنیشنل کا راحت اندوری کی یاد میں آن لائن مذاکرہ اور عالمی مشاعرہ 15اگست کو

بزمِ صدف انٹرنیشنل کا راحت اندوری کی یاد میں  آن لائن مذاکرہ اور عالمی مشاعرہ 15اگست کو

نئی دہلی/دوحہ، 13اگست(یو این آئی) اردو کے طرح دار شاعر اور بغاوت کی آواز راحت اندوری کے ارتحال کے غم میں بزمِ صدف انٹرنیشنل 15/ اگست کی شام کو ایک بین الاقوامی مذاکرہئ علمی اور مشاعرہ ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘کا انعقاد کر رہا ہے جس کی صدارت مشہور عالمی شاعر پروفیسر پیر زادہ قاسم کریں گے۔
بزم صدف کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس یادگاری تقریب اور مشاعرے میں ہندو پاک کے علاوہ یورپ، امریکہ،کینیڈا اور خلیج کے شامل گیارہ ممالک کے دانش وران اور ممتاز شعرا شرکت کریں گے۔ اس موقعے سے منعقد ہونے والے مذاکرے کا موضوع ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘ طَے کیا گیا ہے جس میں ہمارے ادبا و شعرا اور دانش وروں کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
اردو زبان و ادب کی عالمی تنظیم بزمِ صدف انٹرنیشنل، دوحہ(قطر) کی جانب سے ممتاز شاعر راحت اندوری کی یاد میں آیندہ15/ اگست کی شب ہندستانی وقت کے مطابق ۹ / بجے، پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے اور قطر وقت کے مطابق ساڑھے چھے بجے شام میں ایک مذاکرہ اور عالمی مشاعرے کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ راحت اندوری مرحوم کے شاعرانہ مزاج کے عین مطابق مذاکرے کا عنوان ’اردو: آزادی اور امن کی زبان-ایک عالمی تناظر‘ متعیّن ہے۔
اس پروگرام میں انگلینڈ سے باصر سلطان کاظمی، جرمنی سے محترمہ عشرت معین سیما، امریکہ سے محترمہ حمیرا رحمان، کینیڈا سے محترمہ شاہدہ حسن، ابو ظہبی سے ظہور الاسلام جاوید، سعودی عرب سے مہتاب قدر، دوبئی سے ریحان خاں، کویت سے مسعود حسّاس، قطر سے ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی دانش، احمد اشفاق اور محترمہ ڈاکٹر آشنا نصرت، پاکستان سے عباس تابش اور ہندستان سے پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر ارتضیٰ کریم، حسن کاظمی، پروفیسر صفدر امام قادری، ڈاکٹر واحد نظیر اور ڈاکٹر تسلیم عارف شرکت فرما رہے ہیں۔
پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بزمِ صدف کے چیر مین شہاب الدین احمد، سرپرستِ اعلی محمد صبیح بخاری،ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ یہ پروگرام زوٗم ایپ اور فیس بُک لائیو کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ ان اصحاب نے وبائی حالات کے پیشِ نظر مرحوم راحت اندوری کے مقام ومرتبے کے مطابق اس یادگاری تقریب کے آن لائن انعقاد کی غرض و غایت واضح کی۔ پروگرام میں ابتدائی طور پر خراجِ عقیدت اور مذاکرے کو شامل کیا گیا ہے اور دوسری نشست میں عالمی مشاعرے کا انعقاد ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں

کانگریس اقتدار میں غریبوں کے حق کا پیسہ کمیشن خوری کی نظر چڑھ گیا:برجیش پاٹھک

25 Apr 2024 | 8:47 PM

اناؤ:25اپریل(یواین آئی) اترپردیش حکومت کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس حکومت میں غریبوں کے حق کا پیسہ کمیشن خوری کی نظر چڑھ گیا وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے خدمت، بہتر حکمرانی اور غریب بہبود کے عزم کے ساتھ کانگریس کی اسکیمات کو غریب، کسان، نوجوان اور خواتین کو وقف ہے۔

image