RegionalPosted at: Aug 11 2020 10:17PM مشہور شاعر راحت اندوری کا انتقال
اندور، 11 اگست (یو این آئی) معروف شاعر راحت اندوری کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آج یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا وہ 70 برس کے تھے۔ راحت اندوری کے انتقال کی تصدیق یہاں مسٹر اروند انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سیمس) نے کی ہے سیمس کے ترجمان نے بتایا کہ مسٹر راحت اندوری کو کافی سنگین حالت میں علاج کے لئے سنیچر کی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علاج کے دوران انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس دوران دوپہر تقریباً ساڑھے چار بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔
مسٹر راحت اندوری کے انتقال کی خبر سے اندور سمیت ملک اور دنیا میں ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
یو این آئی۔ این یو۔